English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل نے شام کے دار الحکومت دمشق پر داغے میزائیل ،15افراد جاں بحق

share with us

دمشق: 19/فروری/2023(فکروخبر/ذرائع) شام کے دارالحکومت میں اسرائیل کے میزائل حملے میں ایک عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں سے شام میں ایران کے کلچر سینٹر کو فضائی میزائل حملے میں نشانہ بنایا جس میں ایک قریبی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملے میں 15 افراد زخمی اور 5 جاں بحق ہوگئے جب کہ سیریئن آبزرویٹری کے مطابق اس حملے میں 15 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔

جس علاقے میں حملہ کیا گیا وہاں سرکاری فوجیں اور عمارتیں زیادہ تعداد میں ہونے کی وجہ سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات تھے اور ممکنہ طور پر نشانہ بھی ایک سرکاری عمارت تھی۔

اسرائیل نے اس سے قبل بھی شام میں ایران کے ٹھکانوں اور تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دی تھیں اور پاسداران انقلاب کے اسلحہ خانوں اور تربیت گاہوں پر حملے کیے تھے۔

خیال رہے کہ جنگ زدہ شام میں 6 فروری کو ہولناک زلزلہ آیا تھا۔ ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے میں مجموعی طور پر 46 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے جن میں 5 ہزار سے زائد اموات شام میں ہوئیں۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا