English   /   Kannada   /   Nawayathi

مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تینگن گنڈی میں سالانہ ثقافتی پروگرام

share with us

بھٹکل 04؍ فروری 2023(فکروخبرنیوز) مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تینگن گنڈی کے طلبہ اور چھوٹی طالبات کا دلچسپ ثقافتی پروگرام بروز جمعرات بعد عشاء منعقد کیا گیا۔

بچوں نے نت نئے پروگرام پیش کرکے حاضرین کا دل جیت لیا جس پر حاضرین نے بہترین ہمت افزائی کی او ربچوں کو گرانقدر انعامات سے نوازا۔

بچوں نے اس پروگرام میں نیوز، بیت بازی اور ایکشن سونگ کے ذریعہ حاضرین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کرلی تو مکالموں کے ذریعہ پروگرام کو مزید دلچسپ بناتے ہوئے حاضرین کو حالاتِ حاضرہ پر بہترین پیغام دیا۔

اس موقع پرمہمانانِ خصوصی قاضی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل مولانا خواجہ معین الدین ندوی مدنی نے کہا کہ دینی تعلیم کی اہمیت پر خطاب کیا اور ہر گھر میں ایک حافظِ قرآن اور عالمِ دین موجود ہونے کو موجودہ دور کی اشد ضرورت قرار دیا۔ وہیں استاد جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا نعمت اللہ عسکری ندوی نے بچوں میں حفظِ قرآن کو فروغ دینے کی بات کہتے ہوئے کہا کہ پہلے تینگن گنڈی کے حفاظ بھٹکل میں مشہور تھے اور تراویح پڑھانے کے لیے کئی مساجد میں ان کا انتخاب ہوا کرتا تھا۔

حافظ تمیم ڈانگی کی تلاوت سے شروع ہونے والا یہ پروگرام ناظم وبانی مدرسہ حافظ عبدالقادر صاحب ڈانگی کی دعائیہ کلمات پر اپنے اختتام کو پہنچا۔

نظامت کے فرائض مولوی عتیق الرحمن ڈانگی ندوی نے انجام دئیے تو بچوں کو تیار کرانے میں مولانا طلحہ ندوی ، مولوی عبدالقادر ڈانگی اور دیگر نے اپنا پورا تعاون پیش کیا۔ دیر رات گئے جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز صبح شعبۂ عالمیت سے چھ طالبات اور شعبۂ حفظ سے فراغت پانے والی چار حافظات کے اعزاز میں الوداعی پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔ تو دوپہر دو بجے طالبات کا ثقافتی پروگرام پیش کیا گیا جس میں بھی طالبات کا کارکردگی پر جامعات الصالحات سے تشریف لانے والی معلمات اور حاضرات نے مسرت کا اظہار کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا