English   /   Kannada   /   Nawayathi

ابناء جامعہ ، جامعہ اسلامیہ بھٹکل کی دو سالہ میعاد کے لیے عہدیداران کا انتخاب

share with us

بھٹکل 31؍ جنوری 2023(فکروخبرنیوز) جنوبی ہند کا مشہور تعلیمی ادارہ جامعہ اسلامیہ بھٹکل سے فارغ التحصیل طلبہ کا متحدہ پلیٹ فارم ابناء جامعہ ، جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے نام سے قائم ہے جو جامعہ کی ہمہ جہتی ترقی کے ساتھ ساتھ مختلف دعوتی اور اصلاحی کام انجام دیتا ہے۔

جامعہ اسلامیہ بھٹکل سے جو باضابطہ طور پر فراغت حاصل کرتا ہے وہ اس کا ممبر بن جاتا ہے۔ اس کی مختلف سرگرمیاں انجام دینے کے لیے ایک انتظامیہ بھی تشکیل دی جاتی ہے جس کی میعاد دو سالہ ہے۔ انتظامیہ میں بھٹکل اور اس کے مضافاتی علاقوں کے ساتھ مختلف ممالک میں مقیم ابناء کو جگہ دی جاتی ہے۔  

ناظمِ انتخاب کی جانب سے جاری معلومات کے مطابق سال 45-1444 ہجری  تا  46-1445   کی میعاد کے لیے عہدیداران کا انتخاب کل بروز پیر منعقدہ انتظامیہ نشست میں عمل میں آیا۔

صدر  :  مولانا انصار صاحب خطیب ندوی مدنی

نائب صدرِ اول  :  مولانا رحمت اللہ رکن الدین ندوی

نائب صدرِ دوم :  مولانا عبدالمعید شنگیری ندوی

جنرل سکریٹری :  مولانا عبدالحسیب منا ندوی

نائب سکریٹری :  مولانا وصی اللہ ڈی ایف ندوی

خازن  :  مولانا شموئیل موٹیا ندوی

محاسب  :  مولانا عمیر خلیفہ ندوی

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا