English   /   Kannada   /   Nawayathi

آزاد نگر فرینڈس اسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد ہوا انفا تعلیمی ایوارڈ پروگرام

share with us

بھٹکل : 28؍جنوری2023(فکروخبرنیوز) مورخہ 4/ رجب المرجب1444ھ مطابق 27/ جنوری 2023 ء بروز جمعہ آزاد نگر فرسٹ کراس میں انفا کا تین سالہ تعلیمی ایوارڈ پروگرام منعقد ہوا جس دوسو سے زائد طلبہ و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا ۔ان تین سالوں میں آزاد نگر میں حافظ بننے والے طلبہ و طالبات کو کل تعداد 75 رہی ۔ اس تقریب میں سرپرستِ انفا جناب ماسٹر محمد شفیع صاحب شاہ بندری کی تہنیت کی گئی اور قومی وملی خدمات کے پیش نظر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انفا تعلیمی ایوارڈ پروگرام کی خصوصی بات یہ رہی کہ انفا کے زیرِ اہتمام چلنے والے حفظ کلاس کے دو طلبہ کا تکمیل حفظ قرآن کرایا گیا نیز انفا کے ننھے منے طلبہ وطالبات نے دلچسپ ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا ۔ اجلاس کے مہمان خصوصی جناب مولانا مقبول احمد صاحب کوبٹے ندوی اور مولانا عزیز الرحمن صاحب رکن الدین ندوی رہے ۔ یہ تعلیمی ایوارڈ پروگرام صدر انفا مولانا محمد الیاس ندوی کی صدارت میں منعقد کیا گیا تھا۔ اسٹیج پر انفا و آزاد نگر کے دیگر ذمہ داران بھی جلوہ افروز تھے ۔ قریب رات ساڑھے بارہ بجے یہ عظیم الشان اجلاس اختتام کو پہنچا ۔

رپورٹ ۔عبدالحسیب منا ندوی

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا