English   /   Kannada   /   Nawayathi

بلڈوزر کارروائی ماورائے عدالت اجتماعی سزا : ہیومن رائٹس واچ رپورٹ

share with us

:16 جنوری2023(فکروخبر/ذرائع)ہندوستان میں مسلمانوں اور معاشی طور پر کمزور طبقات کے خلاف بلڈوزر کے استعمال کو کئی ریاستوں میں معمول کا حصہ بنادینے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہیومن رائٹس واچ نے ۲۰۲۲ کی اپنی سالانہ رپورٹ میں اسے ماورائے عدالت اجتماعی سزا سے تعبیر کیا ہے ، دنیا کے ۱۰۰ سے زائد ممالک میں حقوق انسانی کی صورتحال پر نظر رکھنے والے امریکی ادارہ نے اپنی رپورٹ میں اس بات پربھی تشویش کا اظہار کیا ہے کہ ہندوستان میں بی جے پی کی قیادت میں حکومت نے حقوق کے لئے آواز بلند کرنے والے اداروں، میڈیا اور ناقدین کو خاموش کرنے کی کارروئیاں بھی کی ہیں ، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندو قوم پہرست بی جے پی کی قیادت میں حکومت نے مسلمانوں اور اقلیتوں کو دبانے کے لئے جابرانہ اور امتیازی پالیسی اختیار کررکھی ہے ، ہیومن رائٹس واچ کی جنوبی ایشیا کی ڈائریکٹر میناکشی گنگولی کے مطابق بی جے پی حکومت کی جانب سے ہندو اکثریت پسندانہ نظریات فروغ اہلکاروں اور حامیوں کو امتیازی سلوک پراکساتا ہے جو کئی بار مذہبی اقلیتوں کے خلاف پر تشدد کارروائیوں کا سبب بن جاتا ہے رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ جن افسران کی ذمہ داری حکمراں پارٹی میں ایسے عناصر پر قدغن لگانا تھا وہ اس کے برخلاف حکومت کے ناقدین کو سلاخوں کے پیچھے ڈال رہے ہیں ، اور حقوق انسانی کے اداروں کو بند کررہے ہیں ، یاد رہے کہ وزیراعلی یوگی جسے بلڈوزر باباکا لقب دیا گیا ہے ، انہوں نے بلڈوزر کے استعمال کو امن کی علامت تک قراردیا تھا

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا