English   /   Kannada   /   Nawayathi

چلتی ٹرین میں مسلم تاجر کی کپڑے اتار کر بے رحمی سے پٹائی کی ویڈیو وائرل

share with us

:14 جنوری2023(فکروخبر/ذرائع)ریاست اتر پردیش کے ایک تاجر کی چلتی ٹرین میں پٹائی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں کچھ لوگ تاجر کے کپڑے اتارتے اور بیلٹ سے پیٹتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ جمعرات کو کچھ لوگوں نے تاجر پر دہلی سے پرتاپ گڑھ جانے والی پدماوت ایکسپریس ٹرین میں چوری کا الزام لگایا۔ اس کے ساتھ مذہبی نعرے نہ لگانے پر اسے بیلٹ سے بری طرح پیٹا گیا۔ اس کے بعد متاثرہ کو مرادآباد سے تھوڑی دور قبل ایک مقام اتار دیاگیا۔ جب یہ ویڈیو وائرل ہوا تو جی آر پی ایسکارٹ نے دونوں ملزمان کو بریلی ریلوے اسٹیشن پر اتار کر اپنی تحویل میں لے لیا۔

کٹگھر تھانہ علاقہ کے پیرزادہ کے رہنے والے عاصم حسین نے بتایا کہ وہ دہلی سے مرادآباد جانے والی پدماوت ایکسپریس ٹرین کی جنرل بوگی میں سوار ہوئے تھے۔ ٹرین میں ہاپوڑ کے کچھ لوگوں نے اسے بھیڑ میں گھیر لیا اور اسے چور کہہ کر مارنا شروع کر دیا۔ ساتھ ہی انہیں جئے شری رام کے نعرے لگانے کو کہا۔ جب اس نے ایسا نہیں کیا تو اسے زمین پر لٹا کر بری طرح پیٹا گیا۔ جب ٹرین مراد آباد کے باہر پہنچی تو عاصم حسین کو گرا دیا گیا۔ جمعہ کو خاندان والوں کے ساتھ مرادآباد جی آر پی تھانے پہنچ کر شکایت درج کروائی۔

کچھ لوگوں نے مرادآباد کے تاجر کو ٹرین میں مارے جانے کا ویڈیو بنایا اور جی آر پی کو ٹیگ کرکے وائرل کردیا۔ اس کے بعد جی آر پی حرکت میں آئی۔ بریلی ریلوے اسٹیشن سے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔ ایک ملزم ستیش رائے بریلی، دوسرا ملزم سورج پرتاپ گڑھ کا رہنے والا ہے۔ جمعہ کی شام تک متاثرہ کی طرف سے کوئی تحریر موصول نہ ہونے کی وجہ سے دونوں کو امن کی خلاف ورزی پر چالان کیا گیا۔ تحریر جمعہ کی رات متاثرہ کی جانب سے دی گئی۔

سی او جی آر پی دیوی دیال کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں 2 لوگ ٹرین میں ایک شخص کو پیٹ رہے تھے۔ اسے فوری طور پر جی آر پی ٹیم نے اپنی تحویل میں لے کر بریلی ضلع میں اتارا اور قانونی کارروائی کے بعد چالان کیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا