English   /   Kannada   /   Nawayathi

ولکی میں مدرسہ سیدہ فاطمۃ الزھراءؓ کا ایک اور عظیم الشان جلسہ

share with us

مجلس کے رنگ کو دوبالا کرنے کیلئ مدرسہ کی طالبات کی طرف سے حمد، نعت و نظمیں اور ترانۂ مدرسہ ومکالمہ پیش کئے ،بعد میں فارغات مدرسہ نے اپنی تعلیمی سفر کی روداد بڑے ہی جذباتی لہجے میں پیش کر کے حاضرین کو رلادیا ، بعدہُ اس مدرسہ کی صدر معلّمہ نے مدرسہ کے تعلیمی سفر کی کارگزاری اور تحریک مدرسہ کے اغراض و مقاصد اور آئندہ کے عزائم پر مختصر روشنی ڈالی ، یقینی طور پر یہ پوری رودادِ سفر اللہ تعالیٰ کی طرف سے عظیم فضل واحسان پر اس پورے علاقے اور خاص کر اہلیان ولکی و مدرسہ تحریک یا اس کے بانیاں و منتظمین کے لئے لائق صد شکر تھی کیونکہ یہ تحریک باقاعدہ شروع ہو صرف ۵ سال کا قلیل عرسہ گزرا ہے اور اس مدت میں یہ مدرسہ نسواں پروان چڑھ کر اپنا فیض جاری کر رہا ہے اور ساتھ ہی ساتھ لڑکوں کا شعبۂ حفظ بھی ۲ سال سے جاری ہے اور اس کو باقاعدہ جامعہ کی شکل دینے کی کوششیں عروج پر ہیں ،حیرت کی بات یہ ہے کہ اس مختصر سی مدّت میں مدرسہ سیدہ فاطمۃ الزہراءؓ سے ۱۶، لڑکیاں فارغ التحصیل ہو کر عالمہ کی سند پا چکی ہیں اور جامعہ سیدنا عمرؓ ولکی کے شعبۂ حفظ سے دو طلبہ حافظ قراٰ ن بن چکے ہیں ، فللہ الحمد، بعدازاں مہمان معلمات کے بیانات ہوئے جو نہایت جامع و نصیحت آموز تھے انہوں نے اپنے خاص انداز میں خطاب کرتے ہوؤ بچپن سے ہی دینی تعلیم و تربیت اور اسلامی لباس کی اہمیت و افادیت اور شرم و حیا پر بات کرتے ہوے کئ احوال اور مثالیں سامعات کے سامنے رکھیں ،معلمات کے یہ خطابات نہایت ہی دردمندانہ اور دینی جذبہ سے سر شار تھے ،اختتام پر اس سال امتیازی نمبرات حاصل کرنے والی طالبات، ومعلّمات کو بھی انعامات دئے گئے ،دیگر فارغات کو خصوصی انعامات و اسناد سے نوازا گیا، مہمان خواتین کی جانب سے بھی فارغ التحصیل طالبات کو نقد انعامات دیے گےء،نظامت کے فرائض مدرسہ کی معلّمات نے بحسن خوبی انجام دیں،آخر میں کلمات شکر اور مہمان معلّمہ کی رقت انگیز دعا سے یہ اہم جلسہ اختتام پذیر ہوا،مہمانوں اور حاضرین کے لئے خاطر تواضع کااچھا خاصہ انتظام کیا گیا تھا ، ولکی کی تمام خواتین کو جمع کرنے کے لئے خصوصی سواری کا نظم تھا، قرب جوار سے بھی کثیر تعداد خواتین کی موقع پر جمع ہو گئ تھیں،اور قریبی گاؤں ہیڑنگڑی کے مدرسہ سے تقریبا تمام طالبات جلسہ گا ہ میں موجود تھیں جنہیں یہاں لانے کا خاص انتظام کیا گیا تھا ، نوجوانانِ ولکی نے پوری محنت و لگن سے اس جلسہ کو کامیاب بنانے میں مدرسہ کی انتظامیہ کا بھر پور تعاؤن کیا،جلسہ کا اہتمام کرنے اور اس کو کامیاب بنانے میں مدرسہ کے نا ظم مولانا فیاض احمد ندوی کا کردار سب سے زیادہ اور نمایاں رہا ، اس لئے جلسہ ہر طرح سے کامیاب اور پر کشش رہا۔واضح رہے کہ یہ جلسہ خواتین کے لئے مخصوص تھا
نوٹ:۔مدرسہ کی انتظامیہ کی طرف سے جلسہ کے لئے تعاو ن کرنے والوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا