English   /   Kannada   /   Nawayathi

انسان کو بھی انسان رہنا چاہئے : موہن بھاگوت پر کپل سبل کا طنز

share with us

:11 جنوری2023(فکروخبر/ذرائع)کانگریس کے سابق رہنما کپل سبل نے بدھ کے روز آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کے اس بیان سے اتفاق کیا کہ ہندوستان کو ہندوستان ہی رہنا چاہئے لیکن انہوں نے موہن بھاگوت پر طنز کرتے ہوئے ٹویٹ کیا صحیح ہے کہ ہندوستان کو ہندوستان ہی رہنا چاہئے لیکن انسان کو بھی انسان رہنا چاہئے ۔ آر ایس ایس سے وابستہ ایک میگزین کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں بھاگوت نے کہا کہ ہندوستان میں مسلمانوں کو کوئی خوف نہیں ہے کیونکہ یہاں انہیں کوئی خطرہ نہیں ہے اور ہندوستان ہندوستان ہی رہے گا۔

 

آر ایس ایس کے سربراہ نے کہا کہ مسلمانوں کو اپنی بالادستی کا بیانیہ چھوڑ دینا چاہئے کہ انہوں نے ایک بار زمین پر حکومت کی تھی اور دوبارہ حکومت کریں گے۔ موہن بھاگوت نے کہا کہ کوئی بھی، ہندو، مسلم، کمیونسٹ، جو یہاں رہتا ہے، اس منطق کو ترک کردے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا