English   /   Kannada   /   Nawayathi

عام آدمی پارٹی پہنچی بھٹکل کی گلیوں میں

share with us

تینگن گنڈی کراس سے شروع ہونے والے یہ ریلی اہم شاہراہ سے ہوتے ہوئے شہر کے پرانے علاقے اور دیگر علاقوں سے ہوکر شمس الدین سرکل پر اختتام کو پہنچی ۔ واضح رہے کہ تین بجے پریس کانفرنس کا بھی انعقاد کیا گیا تھا ۔ جس میں عام آدمی پارٹی کے اُمیدوارنے قریب بیس منٹ تک بات کرتے ہوئے بدعنوانی پر بات کی اور دونوں پارٹی بی جے پی اور کانگریس کو آڑے ہاتھوں لیا۔ اور عام آدمی پارٹی کے آنے کے مقصد کو بھی بیان کیااور اُمید ظاہر کی کہ پارلیمانی انتخابات میں جیت درج کرائیں گے۔


ہونڈا ایکٹیوا اور ٹپر لاری کے مابین بھیانک تصادم

ملکی پولیس کی اہلیہ اور بیٹادونوں ہلاک 

منگلور 10؍ اپریل (فکروخبرنیوز) تیز رفتار ٹپر لاری ہونڈا ایکٹیوا سے ٹکرانے کی وجہ سے بتیس سالہ خاتون سمیت اس کا بارہ سالہ بیٹا موقع واردات پر ہلاک ہونے کی خبر فکروخبرکو موصول ہوئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ ایکار کٹل کے قریب آج دوپہر پیش آیا ہے ۔ حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ملکی پولیس تھانہ کے ہیڈ کانسٹبل امیش کی بیوی سریکھا اور اس کا بیٹا وچن کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔امیش جو کہ گاڑی چلا رہا تھا سخت زخمی حالت میں اے جے اسپتال میں داخل کیا گیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ اس کی حالت بہت نازک ہے جبکہ اس کا ایک اور بیٹا اڈوتھ (6) کو معمولی چوٹیں آئی ہیں ۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب یہ کارٹل درگا پرمیشور مندر سے گھر لوٹ رہے تھے ۔ مقامی پولیس تھانہ میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا