English   /   Kannada   /   Nawayathi

جامعہ اسلامیہ جامعہ آباد میں تاریخی ثقافتی پروگرام کا شاندارانعقاد

share with us

مصر کی موجودہ صورتحال پر ایک دلچسپ پروگرام درجہ ہفتم عربی نے طلباء نے پیش کرتے ہوئے یہ پیغام دینے کی کوشش کی کہ مصر کی موجودہ نسل کس طرح سے دین بیزاری کا شکار ہے ۔ سابق صدر محمد مرسی کے تخت پر سیسی کی جانب سے غاصبانہ حملے کی بہترین تصویر کشی کرتے ہوئے انوکھے کردار ادا کئے گئے۔اس کردار میں اخوانیوں کے مضبوط ایمان کی بہترین مثال پیش کی گئی اور وہ اسلام کو عام کرنے اور اس کی تبلیغ کے لیے کس حد تک وہ فکر مند رہتے ہیں اس کو طشت ازبام کیا گیا ۔ درجہ دوم عربی کے طلباء نے آپسی اتحاد پر پروگرام پیش کرتے ہوئے حاضرین کو یہ پیغام دینے کی کوشش کی کہ متحد ہونے کی صورت میں کوئی بھی ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتا اوراتحاد کو کا دامن چھوڑنے میں ذلیل کئے جانے کا کردار بھی بحسن و خوبی نبھایا گیا ۔انہوں نے والدین کی فرمانبرداری و نافرمانی پر بھی ایک پروگروام پیش کیااور والدین کی فرمانبرداری کرنے کا ایک خوبصورت پیغام سامعین کے سامنے رکھا ۔دجہ پنجم عربی کے طلباء نے منہی عنہ بیوع کی شکلوں کو پیش کیا ۔ درجہ ہشتم عربی کے طلباء نے موجودہ دور میں ہماری نمازوں کے سلسلہ بہترین پیغام دیتے ہوئے حاضرین کو اپنی نماز میں خشوع وخضوع پیدا کرنے کی تلقین کی اور شیاطین کے وسوسوں سے بچنے کا طریقہ بھی دکھایا ۔درجہ اول عربی کے طلبا نے سود کی لعنت پر پروگرام پیش کیا جس میں دورِ حاضر کے سود کے طریقے اور ان کو مختلف نام حاضرین کے سامنے پیش کیے ۔ اور اس سے بچنے کی تدابیر پر بھی روشنی ڈالی ۔ درجہ سوم عربی کے طلبا ء نے رشوت کے سلسلہ میں یہ پیغام دینے کی کوشش کی کہ لوگوں کا یہ خیال کہ بغیر رشوت کے کام آگے نہیں بڑھتا ‘‘ حقیقتِ حال سے بہت دور ہے ساتھ ہی ساتھ ناپ تول میں کمی اور اس پر پچھلی قوموں پر آنے والے عذاب کا بھی تذکرہ کیا ۔ واضح رہے کہ جامعہ اسلامیہ کے استاد مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی نے پروگرام کی غرض وغایت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دینی دعوت دینے کے بہت سے ذرائع ہیں جس میں یہ بھی ہے کہ عملی طور پر لوگوں کے سامنے ہماری خامیوں کو سامنے لایا جائے اور اس کے سدّباب کی تدابیر بھی ان کے سامنے رکھی جائے اور تفریحی انداز میں لوگوں کو دین کا پیغام دیا جائے اس پروگرام میں ڈیڑھ سو سے زائد طلباء نے حصہ لیا اور اصلاحِ معاشرہ کے مختلف عناوین کے تحت دلچسپ پروگرامات پیش کیے ۔ سفلیٰ میں درجہ سوم عربی اور علیاء میں درجہ ہشتم عربی کو بہترین پروگرام پیش کرنے پر انعامات سے نوازا گیا ۔ ملحوظ رہے کہ جلسہ کا آغاز تفسیر الجی کی تلاوت کلام سے ہوا اور دعائیہ کلمات پر اس نشست کااختتام ہوا ۔ ملحوظ رہے کہ جامعہ کی تاریخ میں یہ پہلا پروگرام ہے جس میں درجہ اول عربی سے لے کر ہشتم تک کے طلباء نے شرکت کی اور پھر ایک ہی اسٹیج پر قریب ایک سو سے زائد طلباء نے اپنے صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ 

20140407 230719

20140407 233141

20140407 233344

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا