English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہندوستان میں کچھ لوگ امن وامان کو غارت کرنا چاہتے ہیں : جناب ارشاد دیسائی

share with us

انہی حقوق کے حصول کے لیے آج کوششیں کی جارہی ہیں اور ظالم کے خلاف کاروائی کرنے اور ان کو روکنے کی تدابیر کی جارہی ہیں ۔ ان باتوں کا اظہار ایسوسی اسیشن آف پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے اپی سی آر) کے ریاستی کنوینر جناب ارشاد دیسائی نے کیا ۔ وہ آج بعد عصر پانچ بجے نونہال سینٹر اسکول کے احاطہ میں منعقدہ جلسہ سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے نام پر بعض لوگ من مانی کررہے ہیں اور دستور کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنی چلانے کی کوششیں کررہے ہیں ۔ 2002ء کے گجرات فسادات کے بعد بعض لوگوں نے یہاں کے قانون پر اعتماد کرتے ہوئے ظالم کے خلاف کاروائی کرنے کی ٹھانی جس کی وجہ سے مسلمانوں کو آج اس کا فائدہ حاصل ہورہا ہے۔ اے پی سی آر کے ریاستی سکریٹری جناب اکمل رضوی نے اس سلسلہ میں کی جانے والی کوششوں کو تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب تک ریاست کے تمام ضلعوں میں اے پی سی آر کی شاخیں قائم ہوچکی ہیں جس کے زیر اہتمام بے گناہ نوجوانوں کی رہائی کے لیے کوششیں ہورہی ہیں ۔ انجمن کے جنرل سکریٹری جناب عبدالرحیم جوکاکو نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے ہر شعبے میں ہمارے لوگ ہوں ، آئی اے ایس ، آئی پی ایس اور دیگر شعبوں میں ہمارے پاس ماہرہوں تو ہم لوگوں کو قانونی کاروائی کرنے میں بڑی آسانی ہوگی ۔ انہوں نے اس بات پر زور دے کر کہا ہمارے یہاں ایک خیال پیدا جارہا ہے کہ پیسے سے سب کچھ ہوتا ہے لیکن اب یہ بات ہم سب کو خیال سے نکالنی ہوگی کہ پیسے سے کچھ نہیں ہوتا ہے بلکہ کوششوں اور محنتوں کے بعد نتیجہ سامنے آتا ہے ۔ موصوف کے علاوہ مولانا عبدالعظیم قاضیا ندوی ، جناب عبدالرحیم صدیقی ، مجلسِ اصلاح وتنظیم کے جنرل سکریٹری جناب محی الدین الطاف کھروری اور جناب قادر میراں پٹیل نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ ملحوظ رہے کہ اس نشست میں پولیس کے تعلق سے 101باتوں پر مشتمل کتاب کا اجراء مولانا عبدالعظیم قاضیا ندوی کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ واضح رہے کہ جلسہ کا آغاز مولانا ریاض الرحمن رکن الدین ندوی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ جناب قمر الدین مشائخ نے نظامت کے فرائض انجام دئیے اور مولانا زبیر ندوی کے کلمات تشکر کے ساتھ یہ جلسہ قریب المغرب ختم ہوا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا