English   /   Kannada   /   Nawayathi

مصر: اس سال ریکارڈ تعداد میں مساجد کی تعمیر اور بحالی

share with us

 

14/دسمبر/2022(فکروخبر/ذرائع)مصری وزارت اوقاف کے مطابق ملک بھر میں اس سال ریکارڈ ایک ہزار 200 نئی مساجد کھولی گئی ہیں۔

مصر کی وزارت اوقاف کے انڈر سیکریٹری ایمن عمر نے عرب نیوز کو بتایا کہ ایک ہزار 200 نئی مساجد میں سے کچھ کی مالی اعانت وزارت کی جانب سے کی گئی تھی جب کہ دیگر نجی طور پر حکومتی نگرانی میں تعمیر کی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ستمبر 2020 سے مصر میں دو ہزار 712 نئی مساجد کھولی گئی ہیں جب کہ مزید 404 کی تزئین و آرائش کی گئی ہے۔

ایمن عمر کے مطابق جون 2014 میں صدر عبدالفتاح السیسی کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اب تک 10.2 بلین مصری پاؤنڈ کی لاگت سے مجموعی طور پر نو ہزار 600 مساجد کی تعمیر یا تزئین و آرائش کی جا چکی ہے۔

مصری وزارت کے ایک اہلکار شیخ رفیع السید نے بتایا کہ اب تک دو ہزار 451 مساجد وزارت اوقاف سے منسلک ہیں جن میں سے ایک ہزار391 ’عارضی‘ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سے یہ مشہور قول بدل جاتا ہے کہ قاہرہ 'ہزار میناروں کا شہر' ہے جیسا کہ اب ہمارے پاس اس سے زیادہ مینار ہیں۔

رفیع السید نے دعویٰ کیا کہ ملک کی مساجد کی نگرانی کے علاوہ وزارت خیراتی کام بھی کرتی ہے۔ وزارت نے رواں سال کے دوران کمیونٹی سروس پر 330 ملین مصری پاؤنڈ سے زیادہ خرچ کیے۔

وزارت کے ایک حالیہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے غریب خاندانوں کی ایک ہزار لڑکیوں کی مدد پر 30 ملین مصری پاؤنڈ اور سمال بریڈرز کو زرخیز مویشی فراہم کرنے پر 20 ملین مصری پاؤنڈ خرچ کیے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا