English   /   Kannada   /   Nawayathi

شہر بنگلور کی طرح منگلور بھی عالمی شہرت یافتہ شہر بنے گا

share with us

میں مخالف پارٹی سے لڑوں گا جس نے لوگوں کو مذہبی بنیاد پر آپس میں لڑانے کی پالیسی اختیار کررکھی ہے ۔ بدعنوانی کے خلاف بی جے پی کو بولنے کا کوئی حق نہیں ہے کیونکہ کرناٹک میں اس کے دورِ حکومت میں کئی گھپلے ہوچکے ہیں اور اس نے لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونک دی ہے ، گجرات ، مدھیہ پردیش اورچھتیس گڑھ میں بدعنوانی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جو خود کو ہندوسماج کے محافظ مانتے ہیں ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ کرناٹک کے لوگ بی جے پی کو شکست دینے کے منتظر ہیں ۔انہوں نے اس موقع پر اپنی پارٹی کی خوب سراہنا کی اور کہا کہ کانگریس پارٹی نے اپنے دس سالہ حکومت میں غریبوں اور پسماندہ طبقات کے لیے کئی ترقیاتی کام کے علاوہ دیگر تمام شعبوں میں بھی کام کیا ہے۔ عورتوں کو مزید حق دئے ہیں اور اس کو بڑھانے کے لیے حکومتی کاموں میں 50فیصد ریزرویشن بھی دیا ہے ۔ اس ریلی میں کانگریس کے لیڈران نے شرکت کی جس میں ریاست کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیّا ، یونین منسٹر آسکر فرنانڈیز ، جنوبی کینرا کے کانگریس امیدوار جناردھن پجاری ، جیا پرکاش ہیگڈے ، ریاستی وزیر ونئے کمار سوکے ،یوٹی قادر وغیرہ موجود تھے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا