English   /   Kannada   /   Nawayathi

ادارہ تربیت اخوان کاتنظیمی اجلاس عام

share with us

اس کے بعد دستوری ترمیمات کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر محمد حنیف شبابؔ نے دستور ادارہ میں حذف و اضافہ اور ترمیمات کی تجاویز پیش کیں۔ رفقاء نے سیر حاصل بحث و گفتگو کے بعددستور کے نئے مسودے کو منظوری دی۔ 
دوسرے دن کے اجلاس میں ادارہ تربیت اخوان میں ہند و بیرون ہند سے نئے اراکین کی شمولیت کو منظوری دی گئی۔پھر شمس انگلش میڈیم اسکول کے سکریٹری جناب سید اشرف برماور نے اسکول کو درپیش مسائل پر کا خلاصہ پیش کیا اوراس کے تدارک کی تدابیر پر غور و خوض ہوا۔
تیسرے دن کے اجلاس میں آئندہ چار سالہ میقات کے لیے ادارہ کی مجلس اعلیٰ ، ناظم و دیگر عہدیداران اور مختلف کمیٹیوں کے اراکین کا انتخاب باہمی مشورہ اور اتفاق رائے سے عمل میں آیا۔جو حسب ذیل ہے:

اراکین مجلس اعلیٰ:

۱۔جناب عبد القادر باشاہ رکن الدین ۲۔جناب سید عبدا للہ لنکا ۳۔جناب قادر میراں پٹیل ۴۔جناب سید اشرف برماور ۵۔ ڈاکٹر حسن باپا ایم ٹی ۶۔ جناب ایس ایم سید شکیل ۷۔ مولانا سید زبیر مارکیٹ ۸۔ ڈاکٹر اویس خواجہ رکن الدین ۹۔ جناب سعدا محمد سلیم

عہد یداران ادارہ:

۱) جناب عبد القادر باشاہ ناظم
۲) جناب ڈاکٹر حسن باپا ایم ٹی معاون ناظم (اول)
۳) جناب سید اشرف برماور معاون ناظم (دوم)
۴) جناب پٹیل قادر میراں چیرمین شمس اسکول بورڈ
۵) جناب طلحہٰ سدی باپا آفس سکریٹری شمس اسکول بورڈ
۶) جناب ایس ایم سیدشکیل چیر مین الکوثر گرلز کالج بورڈ
۷) جناب مولانا سید یاسر ندوی آفس سکریٹری الکوثر گرلز کالج بورڈ
۸) جناب ڈاکٹر اویس خواجہ سکریٹری شعبہ مالیات
۹) جناب ڈاکٹر محمد حنیف شبابؔ سکریٹری شعبہ نشر واشاعت ۱۰) جناب مولانا عزیزالرحمن ندوی سکریٹری شعبہ رابطہ عامہ
۱۱) جناب سید حسن برماور سکریٹری شعبہ انفرااسٹرکچر و مرمت
۱۲) جناب نجیب اکیری معاون سکریٹری شعبہ انفرااسٹرکچر و مرمت

اجلاس میں ادارہ کے کچھ اہم منصوبوں کو بھی منظوری دی گئی ، اور ان کو مستقبل قریب میں عملی جامہ پہنانے کے لیے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔اس کے بعدناظم ادارہ نے اختتامی کلمات کے طور پر کہا کہ ادارہ میں نئے افراد کی شمولیت اور تنظیمی تشکیل نو کے ساتھ معاشرہ میں ایک نئے عزم و حوصلہ کے ساتھ تعمیری خدمات انجام دینے کے لیے اراکین کوسرگرم عمل ہونا ہے۔ادارہ کی تعلیمی اور سماجی خدمات کی سابقہ روایات کو مزید احسن طریقہ سے آگے بڑھانا ہے۔مولانا سید زبیر صاحب کی دعا کے ساتھ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا