English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : رابطہ ادب اسلامی عالمی کے ذمہ داران کا اجلاس

share with us
Bhatkal, rabita adabe islamia aalami, moulana jafar masood hasani nadwi, moulana ilyas nadwi,

ہر وہ ادب جس کے ذریعہ تعمیری کام ہو رہا ہو اور اسلام سے متصادم نہ ہو وہ ادب اسلامی ہے : مولانا سید جعفر مسعود حسنی ندوی

بھٹکل 30؍ دسمبر 2022(فکروخبرنیوز) رابطہ ادب اسلامی عالمی کے ذمہ داران کا ایک اجلاس مولانا سید ابو الحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل میں بروز بدھ بعد ظہر منعقد ہوا جس میں جنوبی ہند کی شاخوں کے ذریعہ انجام پانے والی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس اہم نشست میں رابطہ کے جنرل سیکرٹری مولانا سید جعفر مسعود حسنی ندوی نے شرکت کی اور اپنے خیالات کے اظہار کے دوران کہا کہ ہر وہ ادب جس کے ذریعہ تعمیری کام ہو رہا ہو اور اسلام سے متصادم نہ ہو وہ ادب اسلامی میں داخل ہے چاہے اس کا تعلق کسی بھی مذہب سے کیوں نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ تعمیری ادب سے مراد ہی اسلامی ادب ہے۔ 

ناظم جنوبی ہند رابطہ ادب اسلامی مولانا محمد الیاس ندوی نے کہا کوویڈ کے بعد سرگرمیوں میں کمی ہوئی ہے جسے دور کرنے کی ضرورت ہے ۔ مولانا نے کہا کہ جہاں جہاں کام میں کمزوری آئی ہے اسے تشکیل جدید کے ذریعہ دور کیا جائے۔ مولانا اس بات پر زور دیا کہ ہر وہ شخص جو کسی نہ کسی طور پر تعمیری ادب کے لیے کوششیں کررہا ہے اسے رابطہ سے جوڑا جائے چاہے اس کا مذہب یا مسلک کوئی بھی ہو۔ مولانا نے مزید کہا کہ اس کے لیے ادب اطفال کی نشستیں منعقد کی جائیں اور ڈیجیٹل اشیاء اور تفریح کے ذریعہ انہیں قریب کرنے کی کوشش کی جائے۔ اسی طرح لائبریری کے قیام کے ساتھ ان کے درمیان مقابلے منعقد کیے جائیں۔

فکروخبر کے ایڈیٹر انچیف مولانا سید ہاشم نظام ندوی نے رابطہ کے ذریعہ انجام والی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ جب رابطہ کے  کسی میٹنگ میں شرکت کررہا ہوں۔ انہوں نے کام کرنے کی مختلف نوعیتوں کا تذکرہ کرتے ہوئے جدید وسائل کے استعمال کام کرنے پر ابھارا اور کہا کہ جتنا کام غیر مسلم انجام دے رہی ہیں اس سے زیادہ ہمیں انجام دینے کی ضرورت ہے۔

اجلاس میں کیرلا، مہاراشٹرا، گجرات اور گوا وغیرہ کے علماء نے شرکت کی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا