English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک : عوام پر مہنگائی کی ایک اور مار!  آج سے نندنی دودھ  کی قیمت میں دو روپئے فی لیٹر کا اضافہ

share with us
karnataka news

بنگلورو 24 نومبر2022(فکروخبرنیوز) کرناٹک دودھ فیڈریشن (KMF) نے نندنی دودھ اور دہی کی قیمت میں جمعرات 24 نومبر سے دو روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے۔

اضافے کے بعد ٹونڈ دودھ کی قیمت 39 روپے، ہوموجینائزڈ ٹونڈ دودھ 40 روپے، خصوصی اور شبھم 45 روپے فی لیٹر ہو جائے گا۔

کے ایم ایف کے صدر بالاچندرا جارکی ہولی کی زیر صدارت اجلاس میں قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔ میٹنگ کے بعد پریس سے بات کرتے ہوئے بالاچندرا نے کہا کہ اس سے قبل قیمت میں تین روپئے فی لیٹر اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ تاہم وزیر اعلیٰ کے مشورے کے بعد ڈیری فارمرز کے ساتھ ساتھ صارفین کی فلاح و بہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے دو روپئے فی لیٹر بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

"ڈیری فارمرز کو مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ زیادہ تر مویشی لمپی وائرس کی وجہ سے مر چکے ہیں یا بیمار ہو چکے ہیں۔ ا صارفین کو ڈیری فارمرز کی فلاح و بہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے تعاون اور مدد کرنی ہوگی۔

ملک کی دیگر ریاستوں کے مقابلے کرناٹک میں دودھ کی قیمت سب سے کم ہے۔ اس کے علاوہ کرناٹک میں فروخت ہونے والے دیگر ریاستوں کے دودھ کی قیمت بھی زیادہ ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا