English   /   Kannada   /   Nawayathi

’’سورنا میگا فائٹ ‘‘میں کانگریس اور بی جے پی کارکنان میں زبردست جھڑپ

share with us

پروگرام کی میزبانی(اینکر) صحافی لکشمن ہوگار کررہے تھے۔ اس میگا فائٹ کے لیے ، کانگریس کی جانب سے بی رماناتھ رائے، بی جے پی ایم ایل سی گنیش کارنک، عام آدمی پارٹی کی نمائندگی ایم آر واسودیو، سی پی آئی ایم سے یادو شیٹی وغیرہ شریک تھے۔ لیڈران سے گفت و شنیدا ور سوال و جواب کے بعد عوام کو سوالات کا موقع دیا گیا تھا، اس موقع پر ایس ڈی پی آئی کے ایک کارکن نے بی راما ناتھ رائے کو مخاطب کرکے پوچھا کہ انتخابات کے موقع پر کلڈکا بھٹ کو گرفتار کرنے کی یقین دہانی کی گئی تھی مگران کو گرفتارنہیں کیا گیا اس سے اقلیتی طبقے کو دھوکہ دیا گیا ہے۔ یہ سوال پورے پروگرام کو اوندھے منھ گرنے پر مجبور کیا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے بی جے پی اور کانگریس کے کارکنان میں لفظی جھڑپ شروع ہوئی، بجرنگ دل اور بی جے پی کے اراکین کا ماننا تھا کہ سیاسی ڈیبیٹ میں مذہبی اور دیگر سوالات کیوں کئے گئے، جب کہ ایس ڈی پی آئی کی پشت پناہی کے لیے کانگریس کے کارکنان آگے آگئے، اور اس طرح معاملہ لفظی جھڑپ سے ہوتا ہوا ہاتھا پائی تک پہنچا، اور کرسیاں اور دیگر اشیاء وغیرہ کو کارکنان کی جانب سے نقصان پہنچایا گیا۔ پولس نے ہلکی سے لاٹھی چارج کرتے ہوئے ہجوم کو ہٹانے میں کامیاب ہوئی، بالآخر سورنا چینل کا میگا فائٹ حقیقت میں میگا فائٹ کا روپ دھارلیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا