English   /   Kannada   /   Nawayathi

نشے کے عادی افراد کے لیے افغان حکومت نے اٹھایا یہ مثالی قدم !

share with us

کابل: 15/نومبر/2022(فکروخبر/ذرائع) افغانستان میں طالبان حکومت نے نشے کے عادی افراد کے تحفظ کے لیے مثالی مہم چلائی ہے۔

دارالحکومت کابل اور کئی شہروں میں منشیات کے عادی افراد کو معاشرے کا کارآمد شہری بنایا جا رہا ہے۔ ان افراد کو بحالی مرکز لے جا کر نشے کی لت چھڑائی جاتی ہے۔

طالبان حکومت کی اس سماجی کاوش پر عوام نے خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ والدین بخوشی نشے کی لست میں مبتلا بچوں کو بحالی مرکز بھیجنے کے لیے رضامند ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال طالبان حکومت نے 2700 نشے کے عادی افراد کو علاج کے لیے اسپتالوں اور طبی مراکز منتقل کیا تھا۔

ان افراد کو علاج معالجے کے بعد اسپتالوں اور مراکز سے ڈسچارج کیا گیا جبکہ سیکڑوں ماہر ڈاکٹروں کی زیرِ نگرانی رہے۔

                  

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا