English   /   Kannada   /   Nawayathi

سنگھ پریوار کے سابق کارکن کا دن دہاڑے قتل

share with us

یہاں پہنچتے ہی رکشہ میں بیٹھے پجاری کو باہر کھینچ کر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کردیا گیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ حملہ آور بائک پر سوار آئے تھا ۔ واردات کے ایک گھنٹہ بعد عوام میں قتل کی خبر گردش کرنے لگی ۔ مقتول کو شہر کے اسپتال پہنچانے کی کوشش کی مگر بیچ راستے ہی پجاری نے دم توڑدیا ۔ پوسٹ مارٹم کے لیے وینلاک اسپتال لے جانے کے دوران پولیس نے روک کر فرقہ واریت کی آگ بھڑکنے کے اندیشے سے اے جے اسپتال روانہ کردیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ 2008 ء میں بنٹوال میں پیش آئے ایک قتل کی واردات جس میں کے ایف ڈی کے ایک ممبر اقبال کا قتل کیا گیا تھا ۔ یہ قتل کی واردات زعفرانی شدت پسندوں کی جانب سے کی گئی تھی ۔ اس موقع پر اقبال کے قتل میں مقتول راجیش کا نام سامنے آرہا تھا ۔ اسی بناء پر اس کو بدلے کا قتل تصور کیا جارہا ہے ۔ پولس تفتیش کررہی ہے

کلڈیا بھٹ کی زہر افشانی :کانگریس کارکنان کا احتجاج 

بھٹ کو گرفتار کرنے کا پرزور مطالبہ 

بنٹوال 22؍ مارچ (فکروخبرنیوز) یہاں مقامی کانگریس کارکنان اور لیڈران کی جانب سے کل ایک احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا تھا اس احتجاج میں کانگریس کارکنان نے آرایس ایس کے سینئر لیڈر کلڑکا بھٹ کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ڈاکٹر شنرپّاکو بنٹوال پولیس تھانہ میں ایک یادداشت پیش کی گئی اور مطالبہ کیا کہ انتخابات کے پیشِ نظر کلڑکا پربھاکر بھٹ حساس موضوعات پر بیان دے کر ایک مخصوص قوم کے خلاف زہر افشانی کررہا ہے او رحالیہ ہندو سماج اتسوا میں جو کہ مختلف مقامات پر منعقد کیے گئے تھے قابلِ اعتراض بیانات دے کر پرامن ماحول میں بگاڑ پیدا کرنے کی کوشش کی ہے اور مذہبی جذبات کو بھڑکانے کی کوشش کی ہے لہذا کلڑکا بھٹ کو جلد گرفتار کیا جائے ۔ اس موقع پر کانگریس کے لیڈران میں ایم ایس محمد ، ہری کرشنا بنٹوال ، ممتا کٹی وغیرہ شریک تھے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا