English   /   Kannada   /   Nawayathi

ڈالر کے مقابلے مزید ۸۰ پیسے کمزور ہوا روپیہ ،جانئے نئی قیمت

share with us

:20اکتوبر2022(فکروخبر/ذرائع)ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ ہر روز روپے کی قدر میں کمی کے نئے ریکارڈ بن رہے ہیں۔ آج روپیہ ایک ڈالر کے مقابلے 83.08 کی سب سے کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔ روپیہ آج ڈالر کے مقابلے 83.06 پر کھلا۔

اس سے قبل 19 اکتوبر کو پہلی بار ایک ڈالر کی قیمت 83 روپے سے تجاوز کر گئی تھی۔ ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کے مقابلے روپیہ 80 پیسے کمزور ہو گیا تھا۔ آخر کار ڈالر 83.02 روپے پر بند ہوا۔

ایک سال کے اندر روپیہ 10 فیصد سے زیادہ گر چکا ہے۔ 30 مئی 2014 کو ایک ڈالر کی قیمت 59.28 روپے تھی۔ یعنی 2014 سے اب تک ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 24.52 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ڈالر کے مقابلے میں ہندوستانی روپے کی کمزوری کو عالمی خدشات قرار دیا جا رہا ہے۔ ڈالر انڈیکس 112 سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے۔ ملکی اسٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی فروخت جاری ہے۔ اس طرح روپے پر دباؤ ہے۔ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے آئندہ اجلاس میں شرح سود میں اضافے کا امکان ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی فیڈ نومبر میں ہونے والے اجلاس میں شرح سود میں 75 بیسز پوائنٹس کا اضافہ کر سکتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا