English   /   Kannada   /   Nawayathi

امارات نے  یوکرینی شہریوں کی امداد کے لیے  مزید 100 ملین ڈالر دینے کا کیا اعلان

share with us

 

18/اکتوبر/2022(فکروخبر/ذرائع)متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے بحران سے متاثر یوکرین کے شہریوں کے لیے سو ملین ڈالر کی ہیومینٹرین امداد فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

امارات کے خبررساں ادارے وام کے مطابق امارات کی وزیر مملکت برائے امور عالمی تعاون ریم بنت ابراہیم الھاشمی نے بیان میں کہا کہ ’متحدہ عرب امارات کی جانب سے یوکرین کے متاثرین کے لیے نئی اضافی امداد کا فیصلہ جنگوں اور تنازعات کے متاثرین کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے کیا گیا ہے‘۔

’اماراتی صدر محمد بن زاید یوکرین بحران کے باعث انسانی مسائل کا دائرہ محدود سے محدود تر کرنے کے سلسلے میں ریاستی کردار ادا کررہے ہیں‘۔

ریم االہاشمی نے کہا کہ ’امارات گزشتہ مہینوں کے دوران بحران سے متاثرین یوکرین کے شہریوں کو اسی طرح کی ہیومینٹرین امداد فراہم کرچکا ہے۔ امارات نے پولینڈ اور مالدووا میں پناہ لینے والے یوکرینی باشندوں کے لیے بھی فضائی راستے سے امدادی سامان بھیجا تھا‘۔

اس سے قبل امارات نے اقوام متحدہ کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر مدد کی اپیل پر یوکرین میں متاثرین کے لیے پچاس لاکھ امریکی ڈالر کی امداد کا اعلان کیا تھا۔

اماراتی خبررساں ایجنسی وام کے مطابق متحدہ عرب امارات نے بیان میں کہا تھا کہ ’یوکرین میں شہریوں کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر توجہ مرکوز کی جائے گی اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کا اہتمام کیا جائے گا‘۔

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا