English   /   Kannada   /   Nawayathi

آوارہ کتوں سے رہیں ہوشیار، 7 ماہ کے معصوم کو کتوں نے نوچ ڈالا

share with us

:18اکتوبر2022(فکروخبر/ذرائع)اتر پردیش میں کتّے کے کاٹنے کے واقعات کم ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ زیادہ تر معاملے ہائی رائز سوسائٹیوں سے آ رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں ایک بار پھر سیکٹر 100 کی لوٹس بلیوارڈ سوسائٹی میں آوارہ کتوں نے سات ماہ کی معصوم کو نوچ کر مار ڈالا۔ کتوں نے بچے کو اتنی بری طرح نوچا کہ اس کی آنتیں بھی باہر نکل آئیں۔ سیکٹر 39 میں واقع تھانے نے پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

نیوز پورٹل آج تک پر شائع خبر کے مطابق بچے کے والدین راجیش اور اس کی بیوی مدھیہ پردیش کے دموہ ضلع کے رہنے والے ہیں اور یہاں مزدوری کرتے ہیں۔ نوئیڈا میں کرائے کے مکان میں رہتے ہیں اور ان کے ساتھ ان کا سات ماہ کا بیٹا اروند بھی ساتھ میں رہتا تھا۔ ان دونوں میاں بیوی کو سیکٹر 100 کی لوٹس بلیوارڈ سوسائٹی میں مرمت کا کام ملا تھا۔

دونوں میاں بیوی کام کے دوران سات ماہ کے بیٹے اروند کو ساتھ لے کر آتے تھے۔ پیر کے روز جوڑے نے بیٹے کو کام کرنے کی جگہ کے قریب چادر بچھا کر لیٹا دیا تھا اور وہ خود سوسائٹی میں کام کر رہے تھے۔ شام 4 بجے کچھ آوارہ کتوں نے معصوم اروند پر حملہ کر دیا۔ انہوں نے بچے کو بری طرح نوچا جس سے اس کے پیٹ سے آنتیں بھی نکل آئیں۔

سوسائٹی کے کچھ لوگوں نے دیکھا تو فوراً وہاں سے کتوں کو بھگا دیا اور بچے کو فوراً اسپتال لے گئے۔ لیکن علاج کے دوران رات 12 بجے بچے کی موت ہو گئی۔ پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی گئی۔ پولیس نے بچے کے والدین سے پوچھ گچھ کی۔ پھر لاش ان کے حوالے کر دی گئی۔ بچے کے والدین لاش کے ساتھ مدھیہ پردیش کے سنگرولی روانہ ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب سوسائٹی کے لوگوں نے بتایا کہ یہاں ایسے واقعات اکثر ہوتے رہتے ہیں۔ کتوں سے محبت کرنے والے یعنی ڈاگ لور سوسائٹی کے اندر آوارہ کتوں کو پالتے ہیں۔ اس لیے سوسائٹی میں آوارہ کتوں کی تعداد بھی بہت زیادہ ہو گئی ہے۔ اس کی کئی بار نوئیڈا اتھارٹی سے شکایت بھی کی جا چکی ہے۔ لیکن اس کے باوجود کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا