English   /   Kannada   /   Nawayathi

Iphone 14  کے اس فیچر نے خطروں کے کھیل کو مشکل بنا دیا ہے !؟

share with us

سنسناٹی: 15/اکتوبر/2022(فکروخبر/ذرائع)امریکا میں رولرکوسٹر پر سوار افراد کی جیبوں سے ان کے آئی فونز نےجھٹکوں سے مغالطے میں آکر ایمرجنسی سروسز کو کالز ملا دیں۔

گزشتہ ماہ متعارف کرائےجانےوالے آئی فون 14 میں، ایپل واچز کی طرح،ایک فیچر شامل کیا گیا ہے جو جھنجھناہٹ اور جھٹکوں جیسے کار حادثات کی علامات کی تشخیص کرتا ہے اور ریسکیو ذرائع کو کال کر دیتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 11 ستمبر سے شروع ہونے والی نئے ماڈل کی فروخت کے بعد سے امریکی ریاست اوہائیو میں ریسکیو سینٹر کو جھولوں پر موجود لوگ کی جانب سے کم از کم چھ کالز موصول ہوئیں۔

یہ تمام کالز اوہائیو کے شہر سِنسِناٹی کے تفریحی پارک سے، جہاں اورین نامی جھولا ہے جو 146 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 90 میٹر کی بلندی سے نیچے آتا ہے، ملائی گئیں۔

انتباہ کی دیگر کالز شیکاگو کے قریب میں واقع ایک تفریحی پارک میں موجود 12 منزلہ جوکر رولر کوسٹر پر سوار لوگوں سے بھی ملیں۔

ایپل کا نیا کریش ڈیٹیکشن سافٹ ویئر فون کے مالک کے ہوش میں نہ ہونے پر ایمرجنسی سروسز کو خبردار کر سکتا ہے۔ امریکی ریاست نیبراسکا میں ایک خطرناک حادثے میں جب ایک کار درخت سے ٹکرا گئی تھی، آئی فون نے ریسکیو ذرائع کو خبردار کیا تھا حالانکہ وہاں کوئی عینی شاہد موجود نہیں تھا۔

غلط تنبیہات سے بچنے کے لیے فون اسکرین پر وارننگ جاری ہوتی ہے اور 20 سے الٹی گنتی چلتی ہے۔ لیکن تفریحی پارک جیسے شور کے ماحول میں اس وارننگ کو سننا انتہائی مشکل ہوسکتا ہے۔

ایپل ترجمان کا کہنا تھا کہ اس فیچر کا مقصد صارف کو فوری طور پر امداد پہنچانا ہے۔ یہ وقت کے ساتھ بہتر ہوجائے گا۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا