English   /   Kannada   /   Nawayathi

مصر سے آئی اس خبر کو اساتذہ ضرور پڑھیں !

share with us


11/اکتوبر/2022(فکروخبر/ذرائع)مصر میں عربی کے ٹیچر نے املا کی غلطی پر ایک بچی بسملہ اسامہ علی محمد کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ ضرب لگنے پر کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹنے اور برین ہیمرج سے بچی ہلاک ہو گئی۔

یہ واقعہ اتوار کو طرانیس العرب پرائمری سکول میں پیش آیا۔ مصر کے علاقے الدقھلیہ کے کمشنر ایمن مختار نے تشدد کے ذمے دار ٹیچر کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے اور فوری پوچھ گچھ کا حکم دیا ہے۔ سکول پرنسپل کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

العربیہ نیٹ کے مطابق بسملہ اسامہ علی محمد کی والدہ نے بتایا کہ ’بیٹی سکول جاتے وقت خوش تھی۔ ہوم ورک مکمل کر لیا تھا اور کہہ رہی تھی کہ میں نے سارا کام اچھے سے کیا ہے۔ ٹیچر مجھے شاباش دیں گے۔‘

والدہ نے بتایا کہ ’سکول انتظامیہ کے کارکن بے ہوشی کی حالت میں دروازے پر لائے اور بتایا کہ یہ بے ہوش ہو گئی ہے۔‘

’ بسملہ کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے طبی معائنہ کیا تو پتہ چلا کہ اس کے سر کی ہڈیاں ٹوٹ گئی ہیں اوردماغ کے اندر خون بہہ رہا ہے۔‘

زخمی بسملہ کو یونیورسٹی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں داخل کیا گیا جہاں وہ جان کی بازی ہار گئی۔

رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ ’ہماری بچی کے ساتھ جو کچھ ہوا اسے کبھی فراموش نہیں کر سکیں گے۔‘

رشتے داروں کے مطابق ’وزیر تعلیم نے مالی معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس سے ہمارا دکھ درد ختم نہیں ہو گا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’بسملہ کے ساتھ جو کچھ ہوا، اس سے وزارت تعلیم آنکھیں کھولے اورسکولوں میں بچوں پر تشددد بند کرانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔‘

 

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا