English   /   Kannada   /   Nawayathi

دبئی:اب ٹکسی بھی ڈرائیور لیس ہونے جارہی ہے!

share with us

دبئی میں روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے عہدیدار خالد العوضی نے کہا ہے کہ ’جلد دبئی کی سڑکوں پر ڈرائیور لیس ٹیکسیاں نظر آئیں گی۔'

خالد العوضی کے مطابق ’متعدد مقامات پر خود کار پانچ ٹیکسیاں تجرباتی طور پر چلائی جائیں گی،بغیر ڈرائیور ٹیکسیوں کا تجربہ جمیرا ون زون سے کیا جائے گا۔'

الامارات الیوم کے مطابق انہوں نے کہا کہ ڈرائیور لیس ٹیکسیوں کا تجربہ آئندہ چند ہفتوں میں اور سال رواں کے اختتام سے قبل شروع کردیا جائے گا۔

اتھارٹی الخیلج کمرشل زون اورسٹی سینٹر میں سمارٹ گاڑیاں چلانے کے لیے میپ تیار کررہی ہے۔ جمیرا ون زون کا اضافہ بھی اس میں ہو گا۔ یہ نقشے جولائی میں ہی تیار کرلیے گئے تھے۔

العوضی نے جیٹیکس 2022 نمائش میں شرکت کے موقع پر کہا کہ اتھارٹی نے جیٹیکس کے اپنے سٹال پرعوام کو دکھانے کے لیے خودکار ٹیکسی سجائی گئی ہے۔ یہ سان فرانسسکو میں زیر استعمال ان دسیوں ٹیکسیوں میں سے ایک ہے جو وہاں عام ہو چکی ہیں۔ اس طرح کی مزید چار ٹیکسیاں لائی جائیں گی اور دبئی میں ان کا تجربہ ہوگا۔

العوضی نے بتایا کہ جیٹیکس میں جو کروز ٹیکسی دکھائی جا رہی ہے وہ سمارٹ گاڑی ہے اور یہ سان فرانسسکو میں 50 ہزار میل کا سفر طے کر چکی ہے۔ اس سے وہاں کے لوگ سفر کر چکے ہیں۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا