English   /   Kannada   /   Nawayathi

مذہبی جھنڈا لگانے کے معاملہ میں دو گروہوں میں تصادم ، ۳۶ افراد گرفتار

share with us

وڈودرا:03اکتوبر2022(فکروخبر،ذرائع) گجرات کے وڈودرا ضلع کے ساولی قصبے میں مذہبی جھنڈا لگانے کو لے کر دو گروہوں میں تصادم ہوا اور ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا گیا، ایک پولیس اہلکار نے پیر کے روز بتایا کہ 36 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ساولی پولیس اسٹیشن کے ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ واقعہ سنیچر کی رات اس وقت پیش آیا جب لوگوں کے ایک گروپ نے دوسری کمیونٹی کے ارکان پر دھامیجی کا ڈیرہ علاقے میں بجلی کے کھمبے پر اپنے جھنڈے کے ساتھ مذہبی جھنڈا لگانے کی کوشش پر اعتراض کیا۔ ساولی پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر اے آر مہیدا نے کہا۔"معاملہ بڑھ گیا اور دونوں برادریوں نے ایک دوسرے پر پتھراؤ شروع کر دیا۔ کوئی بھی زخمی نہیں ہوا لیکن فسادیوں نے ایک گاڑی اور ایک دکان کو نقصان پہنچایا،"

دونوں گروپوں کی طرف سے ہفتہ کی رات دیر گئے فرسٹ انفارمیشن رپورٹس (ایف آئی آر) درج کرائی گئیں، جس کے بعد 43 لوگوں کے خلاف تعزیرات ہند کے قانون کے تحت فسادات، غیر قانونی اجتماع، انسانی جان کو خطرے میں ڈالنے والے ایکٹ وغیرہ کا معاملہ درج کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اب تک دونوں برادریوں کے کل 36 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرقہ وارانہ طور پر حساس علاقے میں پولیس کی تعداد کو بڑھا دیا گیا ہے اور حالات قابو میں ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا