English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی جے پی گجر اور پہاڑیوں کو آپس میں لڑانا چاہتی ہے، محبوبہ مفتی

share with us

سرینگر:02اکتوبر2022(فکروخبر،ذرائع) پی ڈی پی صدر اور جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی حکومت جموں کشمیر میں گجر اور پہاڑی آبادی کو ایک دوسرے کے ساتھ لڑانا چاہتی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے گجر اور پہاڑوں لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ آپس میں بھائی چارہ بنائے رکھیں۔ سرینگر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ پہاڑیوں کو ریزرویشن کے معاملے پر گجر بکروال اور پہاڑی طبقے پیر پنچال میں ایک دوسری کے آمنے سامنے ہیں اور ان کے مابین ماحول پر تناؤ بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ جموں کشمیر آئیں گے اور واپس چلے جائیں گے جبکہ بی جے پی حکومت بھی ایک دن ختم ہوگی لیکن جموں کشمیر میں گجر اور پہاڑی طبقے ہمیشہ یہی آباد ہوں گے، جس کے لئے ان کو بھائی چارہ بنائے رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جموں و کشمیر میں گجر بکروال اور پہاڑی آبادی کے مابین لڑائی کرانا چاہتی ہے تاکہ ان کو سیاسی فائدہ حاصل ہو۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے پہاڑی طبقہ کو مرکزی حکومت نے ریزرویشن دینے کا اعلان کیا ہے جس کے متعلق پہاڑی لیڈران امت شاہ سے ملاقات بھی کریں گے۔ تاہم گجر بکروال پہاڑیوں کو ریزرویشن دینے کے مخالف ہے اور اس کے خلاف انہوں احتجاج بھی کیا ہے۔ غور طلب ہے کہ امت شاہ پیر سے جموں کشمیر کے تین روزے دورے پر آرہے ہیں جس دوران وہ راجوری اور بارہمولہ میں پہاڑی طبقے کے جلسوں سے خطاب کریں گے اور امکان ہے کہ ان ریلیوں کے دوران وہ اس پہاڑی طبقے کے لئے ریزولوشن کا اعلان بھی کریں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا