English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملازمین کو فون پر وندے ماترم کہنے کا فرمان بنیادی حقوق کی خلاف ورزی، این سی پی

share with us

ممبئی :02اکتوبر2022(فکروخبر،ذرائع) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے قومی ترجمان کلائیڈ کراسٹو نے اتوار کے روز کہا کہ مہاراشٹر حکومت کا یہ فرمان کہ ملازمین جب بھی فون کال کا جواب دیں تو نمستے کے بجائے 'وندے ماترم' کہیں، یہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ترجمان کلائیڈ کراسٹو نے ایک بیان میں کہا کہ 'وندے ماترم' بھارتیوں کے لیے قابل فخر اور حب الوطنی کے جذبات کی عکاسی ہے، لیکن انہیں ایسا کہنے پر مجبور کرنا درست نہیں ہے، خاص طور پر ایسے میں جب مہاراشٹر حکومت اپنے ملازمین کو 'وندے ماترم' کہنے پر مجبور کررہی ہے، اگرچہ وہ اپنے ذاتی ٹیلی فون پر بات کر رہے ہوں۔

کلائیڈ کراسٹو نے کہا کہ یہ لوگوں کے اظہار رائے کی آزادی کے حق کی خلاف ورزی ہے اور اس سے لوگوں پر ایک مخصوص ذہنیت بھی مسلط ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو فخر کے ساتھ 'وندے ماترم' کا نعرہ لگانے کی اجازت ہونی چاہیے لیکن انھیں ایسا کرنے پر مجبور نہیں کیا جانا چاہیے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا