English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا:دو چھوٹے طیاروں کے درمیان تصادم میں تین افراد موقع پر ہی ہلاک

share with us

18/ستمبر/2022(فکروخبر/ذرائع) امریکا میں دو طیارے فضا میں ٹکرانے سے سوار افراد ہلاک ہو گئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کولوراڈو کے ڈینور علاقے میں دو چھوٹے طیاروں کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

پولیس نے حادثے کی تصدیق کی ہے تاہم ہلاک شدگان کی شناخت ابھی تک جاری نہیں کی گئی ہے۔

ایک سرکاری بیان میں بولڈر کاؤنٹی شیریف کے دفتر کا کہنا ہے کہ ایک ہوائی جہاز کے دو مسافر ملبے میں مردہ پائے گئے جبکہ دوسرے طیارے کا مسافر بھی ایک الگ مقام پر ملبے سے مردہ پایا گیا۔

حادثہ ہفتہ کی صبح تقریباً 9 بجے (مقامی وقت کے مطابق) پیش آیا۔ حکام متاثرین کو منظر عام پر لانے سے پہلے ان کی شناخت معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے حادثے کی وجہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے ایک بیان میں کہا کہ کولوراڈو میں لانگمونٹ کے قریب سیسنا 172 اور سونیکس زینوس طیارے کے درمیان تصادم کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ لانگمونٹ ڈینور سے تقریباً 30 میل (48 کلومیٹر) شمال میں ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا