English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایرپورٹ میٹرو لائن کے لیے کرناٹک ہائی کورٹ نے 411 درختوں کو کاٹنے کی دی اجازت

share with us
airport_metro_line_

بنگلورو 17؍ٖستمبر 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) 15 ستمبر کو بنگلور میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹڈ (بی ایم آر سی ایل) نے کرناٹک ہائی کورٹ سے کے آر پورم- کیمپے گوڑا بین الاقوامی ہوائی اڈے لائن کے درمیانی حصے کے ساتھ 411 درختوں کو کاٹنے کی منظوری حاصل کی۔ جسٹس آلوک ارادھے اور جسٹس وشواجیت شیٹی نے بی ایم آر سی ایل کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ جو درخت ہٹائے جائیں گے ان کی جگہ مناسب تعداد میں درخت لگائے جائیں۔ کٹے ہوئے درختوں کو پورا کرنے کے لیے کرناٹک انڈسٹریل ایریا ڈیولپمنٹ بورڈ کے مرینا ہلی کے ایرو اسپیس پارک میں کل 4,110 پودے لگائے جائیں گے۔

بی ایم آر سی ایل میں سماجی اور ماحولیاتی مسائل اور آئی ٹی کی جنرل منیجر دیویا ہوسر نے ٹی این آئی کو بتایا کہ یہ حکم اس رسمی میمو کے جواب میں دیا گیا ہے جو ڈپٹی کنزرویٹر آف فاریسٹ، بی بی ایم پی نے 26 جولائی کو عدالت کو دیا تھا کہ یہ درخت بی ایم آر سی ایل کے ہوائی اڈے کے منصوبے میں رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ حکم بی ایم آر سی ایل کے لیے راحت کے طور پر آیا ہے کیونکہ وہ 1.5 ماہ سے اجازت کا انتظار کر رہے تھے اور جلد ہی اس پر عمل شروع ہو جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا