English   /   Kannada   /   Nawayathi

پارلیمینٹ کی نئی عمارت کا نام 'بابا صاحب امبیڈکر' رکھا جائے

share with us

:14ستمبر 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع)مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے اپیل کی کہ مرکزی حکومت کی جانب سے تعمیر کی جارہی پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا نام بابا صاحب امبیڈکر کے نام پر رکھا جائے۔

انہوں نے تلنگانہ میں تعمیر ہونے والی نئی سکریٹریٹ عمارت کا نام بھی بابا صاحب امبیڈکر کے نام پر رکھنے کی اپیل کی۔ اسد الدین اویسی نے کہا کہ پارلیمنٹ کی نو تعمیر شدہ عمارت کا نام بابا صاحب امبیڈکر کے نام پر رکھا جانا چاہیے۔ 

تلنگانہ قانون ساز اسمبلی نے بھی آج ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں مرکز سے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا نام دستور ہند کے بانی ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے نام پر رکھنے کو کہا گیا ہے۔ اویسی نے اس قرارداد کی مکمل حمایت کرنے کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا چونکہ پارلیمنٹ آئین کی بنیاد پر چلتی ہے اس لیے اس عمارت کا نام بابا صاحب امبیڈکر کے نام پر رکھا جانا چاہیے۔ 'ہم تلنگانہ حکومت سے اپیل کر رہے ہیں کہ تلنگانہ میں تعمیر ہونے والی نئی اسمبلی کی عمارت کا نام بابا صاحب امبیڈکر کے نام پر رکھا جائے۔'

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا