English   /   Kannada   /   Nawayathi

سی اے اے کو چیلینج کرنے والی عرضیوں پر سماعت ملتوی

share with us

دہلی:12ستمبر 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) سُپریم کورٹ میں آج شہریت ترمیمی قانون کی سماعت ہونی تھی لیکن وقت کی کمی کے سبب سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔ آئندہ سماعت 19 ستمبر کو ہوگی۔ اطلاعات کے مطابق وکلاء نے کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔ سُپریم کورٹ شہریت ترمیمی قانون 2019 کو چیلنج کرنے والی تقریباً 200 درخواستوں کی سماعت کر رہی ہے۔

12 دسمبر 2019 کو شہریت ترمیمی بل کو صدر رام ناتھ کووند نے بطور قانون منظور کیا۔ قانون کے تحت 31 دسمبر 2014 سے پہلے پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان سے آنے والے غیر مسلم مہاجرین کو شہریت دینے کا بندوبست کیا گیا ہے۔ اس کے خلاف سپریم کورٹ میں کئی عرضیاں دائر کی گئیں۔

درخواست گزاروں میں سے ایک انڈین یونین مسلم لیگ نے سی اے اے کو چیلنج کرتے ہوئے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ یہ قانون مساوات کے بنیادی حق کی خلاف ورزی کرتا ہے اور مذہب کی بنیاد پر غیر قانونی پناہ گزینوں کو شہریت دینے کا ارادہ ظاہر کرتا ہے۔ سُپریم کورٹ نے قانون پر روک لگانے سے انکار کرتے ہوئے اس سلسلے میں مرکزی حکومت سے جواب طلب کیا تھا۔ مرکزی حکومت کو جنوری 2020 کے دوسرے ہفتے تک عدالت میں جواب داخل کرنا تھا۔ اس کیس کی آخری سماعت 22 جنوری 2020 کو ہوئی تھی۔ اس میں عدالت نے درخواستوں پر مرکز سے چار ہفتوں میں جواب مانگا تھا۔ تاہم کورونا وبا کے باعث اس کیس کی سماعت آگے نہیں بڑھ سکی کیونکہ اس میں بہت سے وکلا اور فریقین ملوث ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا