English   /   Kannada   /   Nawayathi

دارالعلوم دیوبند میں مدارس اسلامیہ کا نمائندہ اجلاس 24 کی جگہ 18 ستمبر کو منعقد ہوگا

share with us

دیوبند:11ستمبر 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) اتر پردیش حکومت کے ذریعہ خود مختار مدارس اسلامیہ کا سروے کرائے جانے کے سلسلہ میں جو صورتحال سامنے آئی ہے اس کے پیش نظر دارالعلوم دیوبند نے 24 ستمبر کو بلائے گئے اجلاس کی تاریخ کو تبدیل کرتے ہوئے اب 18ستمبر کر دیا ہے۔

دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے آج اعلانیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ دارالعلوم دیوبند حالات کے پیش نظر 24تاریخ کے بجائے اب یہ اجلاس 18 ستمبر کو مسجد رشید میں منعقد کرنے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دارالعلوم دیوبند ابھی میڈیا کے سامنے اس سلسلہ میں اپنا کوئی واضح موقف نہیں رکھنا چاہتا۔ مدارس کے اجلاس میں اتفاق رائے سے جو فیصلہ ہوگا اس کے بعد ہم اپنا موقف رکھیں گے۔

واضح ہو کہ حکومت اتر پردیش 11ستمبر سے غیر سرکاری اور خود مختار مدارس کا سروے شروع کرنے جا رہی ہے اور اس کے لئے انہوں نے کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق دارالعلوم دیوبند نے اسی کے پیش نظر اپنے اجلاس کی تاریخ میں تبدیلی کی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا