English   /   Kannada   /   Nawayathi

دبئی:فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے 10لاکھ افراد ٹکٹ بک کرا چکے ہیں

share with us

07/ستمبر/2022(فکروخبر/ذرائع)دبئی سپورٹس کونسل نے کہا ہے کہ ’ورلڈ کپ فٹبال میں شرکت کے لیے تقریبا دس لاکھ افراد ٹکٹ بک کراچکے ہیں۔‘

ورلڈ کپ کے میچز 20 نومبر سے 18 دسمبر 2022 تک قطر میں ہوں گے۔ شائقین کا پسندیدہ مرکز متحدہ عرب امارات ہوگا۔

الامارات الیوم کے مطابق دبئی سپورٹس کونسل نے بیان میں کہا کہ ’ورلڈ کپ فٹبال کے دوران دنیا بھر سے تقریبا دس لاکھ شائقین دبئی اور امارات کے دیگر شہروں کا رخ کریں گے۔ دبئی سے قطر کے دارالحکومت دوحہ کے لیے یومیہ 40 سے زیادہ براہ ارست پروازیں ہوں گی‘۔

دبئی سپورٹس کونسل متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون سے ورلڈ کپ کے میچز دیکھنے میں سہولتیں فراہم کرے گی۔ زیادہ سے زیادہ شائقین کو متحدہ عرب امارات پہنچنے، وہاں رہنے، کھانے پینے اور وہاں سے قطر آنے جانے کی سہولت دی جائے گی۔

بیان کے مطابق ’دبئی میں ایک لاکھ 40 ہزار سے زیادہ ہوٹل کے کمرے شائقین کے لیے مہیا ہوں گے۔ انہیں ملٹی پل ویزے دیے جائیں گے‘۔

دبئی سپورٹس کونسل کا کہنا ہے کہ ’شائقین کے چھٹیاں گزارنے کے لیے مختلف آپشن ہوں گے۔ انہیں امارات کے شہروں میں شاپنگ کے حوالے سے بھی سہولتیں ہوں گی جبکہ گالف کے میدان، تیراکی، سائیکلنگ، واٹرسپورٹس کے مواقع بھی مہیا ہوں گے‘۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا