English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل انجینئرنگ کالج میں آٹومیشن سینٹر کا افتتاح

share with us
bhatkal, aitm, automation centre,

بھٹکل 10؍ اگست 2022(فکروخبرنیوز) انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ کے لیے بھٹکل کیمونیٹی جدہ کی جانب سے عطیہ کیے ہوئے آٹو میشن سینٹر کا افتتاح مذکورہ جماعت کے صدر جناب عبدالسلام دامدا ابو کے ہاتھوں آج صبح گیارہ بجے عمل میں آیا۔

اس آٹو میشن سینٹر میں سی ایم سی میشن ، ٹوٹل اسٹیشن سمیت پلس ویلوسٹی میٹر وغیرہ کی مشینین شامل ہیں جو انجمن کے طلبہ کے علمی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں مکمل تعاون دیں گی۔  

اس موقع پر اے آئی ٹی ایم کے پرنسپال نے مشینوں کے بارے میں تفصیلی معلومات دی اور بتایا کہ وہ آج خاص طور پر بھٹکل کیمونیٹی جدہ کا شکر گذار ہیں۔

انجمن کے ذمہ داران نے بیرون کی مختلف جماعتوں کے ذمہ داران کے سامنے انجمن کی خدمات سامنے رکھی اور بتایا کہ یہاں  سے اپنی تعلیم مکمل کرنے والے مختلف ممالک میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اور اس کے ذریعہ انجمن کا نام روشن رہا ہے۔ انہوں نے بیرون کے جماعتوں کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جماعتوں کے تعاون سے مختلف پروجیکٹ پر کام ہوا ہے اور یہ خوش آئند بات ہے کہ ہماری جماعتوں سے جڑے احباب اداروں کی ترقی میں اپنا بھرپور تعاون پیش کرتے ہیں۔

اس موقع پر مختلف جماعتوں کے ذمہ داران نے تزئین شدہ ہاسٹل اور انجمن کے دیگر شعبوں میں پہنچ کر معلومات حاصل کیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا