English   /   Kannada   /   Nawayathi

جنگ سے تباہ حال ملک کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے 750 ارب ڈالر کی ضرورت :یوکرینی صدر

share with us


کیف: 07/جولائی/2022(فکروخبر/ذرائع)یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے جنگ سے تباہ حال ملک کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے حکومت نے 750 ارب ڈالر کا قومی بحالی پروگرام پیش کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے سوئٹزرلینڈ میں 40 سے زائد ممالک اور عالمی اداروں کے دو روزہ یوکرین ریکوری کانفرنس سے ورچوئل خطاب کیا۔ مشاورتی اجلاس کا انعقاد روس کے حملوں سے تباہ حال یوکرین کی تعمیر اور ترقی کے لیے کیا گیا تھا۔

صدر وولودیمیر زیلنسکی نے اپنے خطاب میں کہا کہ روس نے جنگ مسلط کرکے یوکرین کو تباہ کردیا ہے۔ ملک کی تعمیر نو اور بحالی اب پوری جمہوری دنیا کا مشترکہ فریضہ ہونا چاہیے۔

یوکرین کے صدر نے جنگ کے خاتمے کے بعد ملک کی تعمیر نو کے لیے ساڑھے سات ارب ڈالر کا منصوبہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ دوسری عالمی جنگ کے بعد یورپ کی تعمیر نو کے لیے ایسا ہی منصوبہ بنایا گیا تھا۔

اجلاس میں جنگ کے خاتمے کے فوری بعد یوکرین کی تعمیر نو کے آغاز سے متعلق تجاویز پیش کی گئی اور ایک مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے پر زور دیا گیا جس سے جنگ زدہ ملک کے زخموں کو بھرا جا سکے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا