English   /   Kannada   /   Nawayathi

کانپور تشدد کے الزام میں مسلمانوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری

share with us

کانپور:05جولائی 2022 (فکروخبرنیوز/ذرائع) ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور میں بی جے پی کی سابق قومی ترجمان نوپور شرما کے خلاف ہوئے پرتشدد مظاہرے کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ اس سلسلے میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے حاجی وصی کو لکھنو سے گرفتار کر لیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ملزم حیات ظفر ہاشمی کی مدد کی تھی۔

کے ڈی اے اور کانپور پولیس کی جانب سے حاجی وصی کے خلاف پریڈ سمیت آس پاس کے علاقوں میں مبینہ غیر قانونی طور پر عمارتیں بنانے کا مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔ کانپور پولیس کو حاجی وصی کے خلاف عدالت سے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا تھا۔ اس کے بعد پولیس کمشنر وجے سنگھ مینا کی ہدایت پر تشکیل دی گئی کانپور کرائم برانچ کی ٹیم نے لکھنؤ سے بلڈر حاجی وصی کو گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق کانپور تشدد معاملہ میں گرفتار ملزم حیات ظفر ہاشمی نے پوچھ گچھ کے دوران بابا بریانی کے مالک مختار بابا اور بلڈر حاجی وصی کا نام ظاہر کیا ہے۔ حاجی وصی پر فنڈنگ ​​کا الزام تھا۔ اس ہنگامہ آرائی کے سلسلے میں اب تک 65 سے زیادہ لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ہنگامہ آرائی معاملہ میں بلڈر حاجی وصی کا نام سامنے آگیا۔ جس کے بعد پولیس نے حاجی وصی کے خلاف شواہد جمع کئے۔ شواہد کی بنیاد پر کرائم برانچ نے پیر کی رات لکھنؤ سے حاجی وصی کو گرفتار کیا۔ اب انہیں جیل بھیجا جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا