English   /   Kannada   /   Nawayathi

عورتوں سے کروڑوں روپئے مالیت کے زیورات لوٹنے والے اُچکے

share with us

روشن جہا ں کے کیس میں کیا درج ہے ؟ 
روشن جہاں نامی عورت یہ بھٹکل ، عمر اسٹریٹ میں اپنی فیملی کے ساتھ مقیم ہے ۔ ان ہی کی ملکیت میں ایک بیوٹی پارلر چلایا جاتا ہے ۔ اسی بنیاد پر نسیمہ اختر (خطیب ، نزد ماری کٹہ ، ہوٹل آئس اینڈ اسپائس کے اوپری حصہ ، مین روڈ ، بھٹکل ) کی بیوٹی پارلر کو آتے جاتے پہچان ہوگئی ۔ جان پہچان بڑھنے کے بعد روشن کے ساتھ دوستی بڑھاتے ہوئے اس کے بھروسے کو جیت لیا اور اس کے کاموں میں ہاتھ بٹانے لگی ۔ ایک دن روشن سے بطورِ امانت سونے کے زیورات اس وعدے پر لیے کہ وہ اس کو واپس لوٹائے گی ۔ اعتماد اور بھروسہ کی وجہ سے ستمبر 2012میں انہوں نے اپنا سونا اس کے حوالہ کیا ۔ جلد لوٹانے کے وعدے پر سونا اس کے حوالہ کیا گیا تھا ۔ ایک بار پھر اس عورت نے روشن کو بھروسے میں لے کر اس کے رشتہ داروں کے پاس موجود زیورات کو لینے کی بات کہی ۔ روشن کو بھروسے میں لے کر اس کے رشتہ داروں کے پاس موجود زیورات کے علاوہ اپنی بھابھی شائستہ کے زیورات اور رشتہ میں بھابھی لگنی والی فیضی ، عظمیٰ اور ان کی اپنی چھوٹی بہن رخسانہ سے زیورات حاصل کرکے نقد رقم بھی اس کے حوالہ کی ۔ اس کے بعد نسیمہ فروری 2013میں زیورات اس کے حوالہ کرنے کے بجائے غائب رہنے لگی ، روشن نے اس کے گھر کے پاس جاکر کئی بار رابطہ کرنے کی کوشش کی ۔ گھر میں موجود ہونے کے باوجود خود کے غائب رہنے کی اطلاع دوسروں کی زبانی دینے لگی ۔ جب اس سے پوچھا جاتا تو کہتی کہ زیورات اور روپئے ایک شخص کے حوالہ کیے گئے تھے اور جس شخص کے حوالہ کیے گئے تھے اسے تجارت میں نقصان ہوگیا ہے ۔ اس لیے واپس نہیں کرپارہا ہوں ۔ اگلے دنوں میں تمہارے زیورات اور روپئے لوٹا دیے جائیں گے ۔ جب موقعہ ملتا روشن اس سے زیورات اور رقم کے بارے میں پوچھتی مگر وہ آئندہ دینے کے وعدے سے ٹال دیتی تھی ۔ نسیمہ اختر نے روشن کو دھوکہ دینے کے مقصد سے ہی جان پہچان بنائی ، بھروسے کو جیتا پھر دھوکہ دے کر دھوکہ دہی کے جرم میں ملوث ہے ۔ اس طرح کی شکایت بھٹکل پولیس تھانے میں درج کی گئی ہے مگر پولیس کاروائی کے لیے آگے نہیں بڑھی ۔ 
رحمت النساء کی جانب سے بھٹکل عدالت میں دی گئی خصوصی فریاد 
ملزمہ نسیمہ اختر نے پانچ چھ مہینہ پہلے رحمت النساء سے جان پہچان بڑھاکر اس کو بھروسہ دلاکر اپنی پریشانی کے موقع پر 23؍ لاکھ روپئے اور تیس پَوَن سونے کے زیورات حاصل کیے ۔ ان کا شوہر اور لڑکے بیرون ملک میں برسرِ روزگار ہے ۔ بیرون ملک میں محنت سے کمائی ہوئی رقم کو اس کی بھولی بھالی باتوں میں آکر اس کے حوالہ کردیا اور دھوکہ دہی کا شکار ہوئی ۔ ایک ڈیڑھ مہینے سے رحمت النساء ،اختر اور اختر کے لڑکوں پر شک کرکے اپنی رقم اور زیورات واپس مانگنے لگی ۔ مگر رقم کو لوٹانے کے بارے میں کوئی حتمی بات نہیں کہی گئی ۔ فون سے رابطہ کرنے پر سوئچ آف اور زیادہ بات کرنے پر پیسہ واپس نہ لوٹانے کی دھمکی دی جاتی تھی ۔ رحمت النساء سے پَوَن حاصل کرکے جنتا بینک ، آئی سی آئی سی بینک ، اربن بینک ، انّا پورنا بینک ، متھوڈ فائنانس میں رکھ دیا تھا ۔ زیورات اپنے دو بیٹوں کے نام سے اور اپنے بھائی کے بیٹے کے نام سے رکھے ہوئے ہیں ۔ اس طرح اس نے کئی لوگوں کو دھوکہ دیا ۔ ان باتوں میں آکر میں نے بھی رقم اور سونا حوالے کیا ہے ۔ اس طرح تھانے میں کرائم نمبر 2013/127 کے مطابق معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔
نسیمہ اختر ، ھُدیٰ اور قرۃ العین وغیرہ پر معاملہ درج ہونے کے باوجود بھٹکل کے پی ایس آئی پرکاش دیوڑیگا نے رشوت کی رقم کی لالچ میں ملزموں کی خلاف قانونی کاروائی کرنے کی بجائے ان کو تحفظ فراہم کیا ہے ۔ اس دھوکہ دہی معاملہ کے تحت دو کیس درج ہونے کے باوجود پولیس افسران کی لاپرواہی ، غیر ذمہ دارانہ حرکت ، او ررشوت کے لالچ کی وجہ سے اصل مجرم چھپے ہوئے ہیں ۔ دھوکہ دہی کی شکار ہونے والی عورتیں چودہ کروڑ سے بھی زائد زیورات اور رقم کو گنواکر سرپر ہاتھ رکھے بیٹھے ہوئے ہیں۔ پولیس میں شکایت درج کرنے پر قتل کردینگے کہہ کر امجد ، نسیمہ اختر ، انیس ، دنیش وغیرہ کی جانب سے دیگر عورتوں کو بھی بار بار دھمکی دینے کی خبر اخبار کو موصول ہوئی ہے ۔ ابھی تک بھٹکل پولیس نے اس معاملہ کی چارج شیٹ بھی داخل نہیں کی ہے ۔ معاملہ سے جڑی اشیاء کو ضبط کرنے ، یا پھر ملزموں کی گرفتاری کے لیے پولیس ابھی تک آگے نہیں بڑھی ۔ اس سے پولیس کی جانب سے رشوت لئے جانے کی بات پکی ہوجاتی ہے ۔ 
اس معاملہ میں متھوڈ فائنانس ، جنتا کوآپریٹو بینک ، منی پورم فائنانس وغیرہ تجارتی تنظیمیں اور اس کے کے منیجرس وغیرہ کے شامل ہونے کے سلسلہ میں بھی بھٹکلی عوام نے خدشہ ظاہر کیا ہے ۔ پورے معاملہ کے بارے میں پولیس افسران صحیح تحقیقات کرکے دھوکہ بازوں کے خلاف فوری قانونی کاروائی کرتے ہوئے حکومت کو چاہیے کہ معاملہ سی او ڈی کے حوالے کرے اس پر لوک آیوکتہ کی تحقیقات کیے جانے کا مطالبہ عوام کی جانب سے کیا گیا ہے ۔ بصورت دیگر ضلع ایس پی دفتر او رمینگلور آئی جی پی دفتر کے سامنے دھرنا دینے کی بات متأثرین نے اخبار کو بتائی ہے ۔ 
(نوٹ : مندرجہ بالارپورٹ بیندور سے شائع ہونے والے کنڑا ویکلی اخبار ’’اندین نیوز‘‘ Volume:Issu:36,Date, 2013میں شائع رپورٹ کا ترجمہ ہے، اس ترجمے میں فکروخبر کا کوئی عمل دخل نہیں ہے، البتہ کنڑا لفظوں کے ٹھیک معنیٰ اُردو الفاظ میں نہ ملنے کی صورت میں کنایہ اور ہم معنیٰ الفاظ کا استعمال بعض جگہ کیا گیا ہے: ایڈیٹر )

 

شاہین چمپئن ٹرافی میں میزبان نے سوپر اسٹار کو اور مدینہ نے سن شائن کو دی شکست 

بھٹکل 25؍ نومبر (فکروخبرنیوز) مرڈیشور میں جاری شاہین چمپئن ٹرافی دوسرے راؤنڈ میں آج صبح کا میچ مدینہ اور سن شائن کے درمیان کھیلا گیا ۔ مدینہ نے ٹوس جیت کر اچھی بلے بازی کرتے ہوئے بیس اوور میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 233رنز بنائے جس میں عبادہ نے اچھی بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 21بال میں 53رنز بنائے ۔ اسعد نے 27گیندوں میں 58رنز بنائے ۔ اس ہدف کا پیچھا کرنے میں سن شائن ناکام رہی اور صرف 162کے مجموعی اسکور پر آل آؤٹ ہوگئی ۔ عبادہ نے دووکٹ حاصل کیے اور مین آف دی میچ کے حقدار قرار پائے ۔ دوپہر کے میچ میں آج میزبان شاہین مرڈیشور نے سوپر اسٹار کو 31رنز سے شکست دی ۔ شاہین مرڈیشور نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ بیس اوور میں اپنے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 147رنز بنائے ۔صفوان نے 22گیندوں پر 38رنز اسکور کیے جبکہ مناف نے 21بال کا سامنا کرتے ہوئے 19رنز بنائے ۔سوپر اسٹار کی طرف سے حسین نے چار اوور میں 16رنز خرچ کیے اور2وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے اسی طرح وسیم نے تین اوور میں 32رنز دیتے ہوئے 3وکٹ حاصل کیے ۔ جواب میں سوپر اسٹار ٹیم 115رنز پر ہی آل آؤٹ ہوگئی ۔ اسی طرح شاہین مرڈیشور نے 31رنز سے اس میچ میں اپنی جیت درج کرلی۔ کل سے انشاء اللہ کواٹر فائنل کے میچ کھیلے جائیں گے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا