English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میونسپل کی عمارت پر اردو میں نام لکھے جانے پراعتراض ، اردو نام کی حمایت میں بھی بڑی تعداد میں لوگ آئے سامنے

share with us
bhatkal, bhatkal muncipal, urdu name, muncipal bhatkal board name

 بھٹکل27؍ جون 2022(فکروخبرنیوز) ٹاؤن میونسپل کی عمارت کو رنگ روغن کے بعد انگریزی ، کنڑا کے ساتھ اردو میں ٹاؤن میونسپل کا نام لکھے جانے پر محض اردو زبان پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کچھ نوجوانوں نےاحتجاج درج کرتے ہوئے ایک میمورنڈم  دینے کے ساتھ مطالبہ کیا کہ اس بورڈ کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد چند نوجوانوں نے جمع ہوکر نام نکالنے کی مخالفت کی اور اسے شرپسندوں کی شرارت قرار دیا۔

فکروخبر کے مطابق خود کو بھونیشورا کنڑا سنگھا کے کارکن ظاہر کرنے والے کچھ نوجوان آج شام پانچ بجے کے قریب میونسپل دفتر کے باہر جمع ہوئے اور انہوں نے نے اردو میں میونپسل کا نام لکھے جانے پر اعتراض کرتے ہوئے اس کی مخالفت میں نعرہ بازی کی۔ میمورنڈم پیش کرنے سے قبل انہوں نے اپنے خیالات کے اظہار کے دوران کہا کہ کرناٹک میں انگریزی ، کنڑا اور ہندی چھوڑ کر کسی اور زبان کی ضرورت نہیں پڑتی۔ کیونکہ اس کے علاوہ بھی زبانیں  مراٹھی ، کونکنی نوائطی اور دیگر زبانیں بھی ہیں اور ان سب زبانوں میں بورڈ لکھنے کی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں سے مطالبہ کیا کہ فوری پر اردو میں لکھے گئے نام کو ہٹایا جائے۔ بصورتِ دیگر کل شام کو مختلف تنظیموں کے تعاون سے بڑا احتجاج کیا جائے گا۔

دوسری جانب اس احتجاج پر مقامی لوگوں نے شدید اعتراض ظاہرکرتے ہوئے نوجوانوں کی منشاپرسوال کھڑے کئے ، فیڈریشن کے ذمہ دارعزیزالرحمن ندوی اور منیر بھائی سمیت کئی مقامی لوگوں نے انہیں شرپسند عناصر قراردیتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد شہر کا ماحول بگاڑنے کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے شدید اعتراض ظاہرکرتے ہوئے اس گروہ کو شر پسند عناصر قراردیا اور کہا کہ یہ امن وامان کی صورتحال کو بگاڑناچاہتے ہیں ، انہوں نے ان کے اعتراض کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میونسپل میں آج سے نہیں بلکہ سالوں سے بورڈ پر اردو کی تحریر موجود ہے ،انہوں نے اسے  صرف گندی سیاست قراردیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کوششوں سے یہاں امن و امان کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا