English   /   Kannada   /   Nawayathi

سوپر اسٹار جونئر کبڈی ٹورنامنٹ کے تمغے پر لائن کا قبضہ

share with us

بارہ ٹیموں کے آپسی مقابلوں میں بالآخر انفا اور لائن ٹیم فائنل میں رسائی کی اور دونوں مضبوط ٹیموں کے درمیان آغاز میں گھمسان کا مقابلہ رہا۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیم کے پوائنٹ یکساں تھے مگر کھیل کے آگے بڑھتے اختتام میں مقابلہ یکطرفہ محسوس کیا گیا ۔ بالآخر لائن ٹیم نے انفا کو جملہ آٹھ پوائنٹ سے ہرا دیا۔ مختصر سے اختتامی انعامی تقریب میں دونوں ٹیموں کو تمغوں اور نقدر قم کے انعامات سے نوازا گیا۔ بیسٹ رائٹر انفا ٹیم کے سرفرار، بیسٹ کیچر لائن ٹیم کے عزو اور آل راؤنڈر لائن ٹیم کے ذوالقرنین کھلاڑی قرار دئے گئے اور ان کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔

01kabaddi-tornament-superstar-junior-201331

01kabaddi-tornament-superstar-junior-201310

01kabaddi-tornament-superstar-junior-201322

بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کی جانب سے بی سی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ کا 5دسمبر سے آغاز

بھٹکل 22نومبر (فکروخبرنیوز ) امسال بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کی جانب سے بی سی ایل (بھٹکل کرکٹ لیگ) ٹورنامنٹ کا آغاز اگلے ماہ 5دسمبر سے ہونے جارہا ہے، ان کھیلوں ا نعقاد کولاگراؤنڈ جالی میں کھیلا جائے گا جب کہ جملہ دس ٹیموں کے مابین مقابلے ہوں گے۔ ان باتوں اظہار بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر امتیاز اُدیاورنے کیا ؛ وہ یہاں بھٹکل شری نواس ہوٹل میں آج عصر بعد منعقدہ پریس کانفرنس میں نامہ نگاروں کو لیگ کی تفصیلات فراہم کررہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 27تاریخ کو کھلاڑیوں کی نیلامی ہوگی، اور ہر ٹیم کے مالک کو 300پوائنٹ دئے جائیں گے ، اسی پوائنٹ کے زیرِ تحت وہ پندرہ کھلاڑیوں کو لے سکتا ہے اور اس میں ایک من پسند کھلاڑی ہوگا۔لیگ کے فاتح ٹیم کو 66,666نقد رقم مع تمغہ ، دوسرے مقام پر آنے والی ٹیم کو 44,444مع تمغہ انعامات دئے جائیں گے ، جب کہ ہر مین آف دی میچ کھلاڑی کو 999مع تمغہ اورمین آف دی ٹورنامنٹ کے حقدار کو 9999مع تمغہ انعام دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ بھی کئی سارے مختلف انعامات دئے جائیں گے ۔انہوں نے مزید یہاں کہا کہ اس لیگ کے انعقاد سے ہمیں بہترین کھلاڑیوں کی نشاندہی میں آسانی ہوگی ،اور اس ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کو دیکھ کر تیس بہترین کھلاڑیوں کو چن کر بھٹکل ٹیم کے نام سے ایک مضبوط ٹیم بنائی جائے گی اور ایک سال کے لئے ان کو بیرون شہرو اضلاع میں منعقدہ ٹورنامنٹ میں کھیلنے کا موقع دیا جائے گا۔ 

DSCN7534

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا