English   /   Kannada   /   Nawayathi

تین روپئے لے کر 2آٹھ سالہ بچے اُلال سے منگلور سٹی مال دیکھنے چلے

share with us

اطلاع کے مطابق اُلال ماستی کٹے سے تعلق رکھنے والے نذیر نامی آٹھ سالہ بچہ اور اس کاایک ساتھی سنیچر کی شام گھر چھوڑ کر قریب پانچ بجے تلپاڑی کے سی روڈ پر منگلور کی جانب پیدل نکل پڑے، قریب چار کلو میٹر دور نکل جانے کے بعد ایک رکشہ یہاں سے گذرا، رکشہ ڈرائیور نے بچوں کو جو جان پہچان کے تھے ان کو روک کر جب پوچھا کہ کہاں جارہے ہیں تو ایک بچے نے فوری اپنی توتلی زبان میں جواب دیا کہ ہم منگلور جارہے ہیں تاکہ سٹی مال دیکھیں ،رکشہ ڈرائیور فوری دونوں کو رکشہ میں بٹھا کر ان بچوں کو گھر لے آیا اور والدین کو خبر کردی، جب تک پورے شہر میں بچوں کے لاپتہ ہونے کی خبر پھیل گئی تھی اور جگہ جگہ چھان بین چل رہی تھی۔ والدین نے بچوں سے پتہ کیا تو اس میں سے ایک بچہ کچھ مہینے پہلے اپنے والدین کے ساتھ سٹی مال دیکھ کر واپس ہوگیا تھا، اپنے ساتھی سے کلاس میں جب اس کا تذکرہ کیا جیسے عام طورپر بچوں کی عادت ہوتی ہے ، تو دوسرے ساتھی نے دیکھنے کا مطالبہ کیا، اور دونوں فوری فیصلہ لے کر منگلور کی جانب نکل پڑے۔ اور اس کے لئے انہوں نے گھر سے دئے گئے تین روپئے خرچ کئے بغیر بچا رکھے تھے۔ والدین نے سکون کا سانس لے کر رکشہ ڈرائیور کا شکریہ ادا کیا، اور شہر بھر میں یہ واقعہ موضوعِ گفتگو بن گیا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا