English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلورو ایرپورٹ پر اٹھارہ لاکھ سے زائد مالیت کا سونا ضبط

share with us
mangalore airport, sona zabat, dubai

منگلورو 23؍ جون 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) منگلورو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر محکمہ کسٹم کے اہلکاروں نے بدھ 22 جون کو ایک مرد مسافر کے ذریعہ اسمگل کیا جانے والا سونا ضبط کیا۔

مسافر کا تعلق سے بھٹکل سے بتایا جارہا ہے جو دبئی سے اسپائس جیٹ کی پرواز SG60کے ذریعہ منگلورو ایرپورٹ پہنچا جس کے پاس تلاشی کے دوران 24 قیراط سونا جس کا وزن 364.500 گرام ہے جس کی قیمت 18,95,400 روپے ہے ضبط کیا گیا ہے۔

مسافر نے کاغذ اور پلاسٹک کے پیکٹ میں پیسٹ کی شکل میں سونا اسمگل کرنے کی کوشش کی تھی جو ایک کارٹون باکس میں لیڈیز انڈرگارمنٹ کی سلی ہوئی جیب میں چھپا ہوا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا