English   /   Kannada   /   Nawayathi

اراضی تنازعہ: مدمقابل گروپ نے میاں بیوی پر کردیا حملہ

share with us

حملہ آور وں کی شناخت عبد الرزاق ، اشرف ، آدم، عبدالقادر، عبداللہ، محمد ارشاد، اور کے آدم کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حملہ کی وجہ دراصل پولس تھانے میں میاں بیوی کی جانب سے شکایت درج کرانا ہے،زخمی میاں بیوی نے بیان دیاہے کہ ایک اراضی معاملہ کو لے کر حملہ آور ہمیشہ پریشان کیا کرتے تھے، یہ شکایت جب پولس تھانے میں کی گئی تو پولس نے حزب مخالف (حملہ آور) کو بلا کر صلح صفائی کراتے ہوئے معاملہ وہیں ختم کرکے روانہ کردیا تھا، مگر حزبِ مخالف نے شکایت درج کرانے پر اعتراض جتاتے ہوئے میاں بیوی کو بیچ راستے میں ہی روک کر حملہ کردیا۔ اس کے علاوہ گھر پر بھی پتھراؤں کرتے ہوئے نفیسہ کو بھی زخمی کردیا ۔ بیلتنگڈی کے ایک نجی اسپتال میں دونوں میاں بیوی زیرِ علاج ہیں۔ 

25سے زائد جرائم میں درکار ملزم راؤڈی ناگراج کو عدالت میں پیش کردیا گیا

اُڈپی 11نومبر (فکروخبرنیوز ) 25سے زائد جرائم میں درکار ملزم ناگراج کو پولس نے کل عدالت میں پیش کردیا ہے ۔ اطلاع کے مطابق ملزم راؤڈی ناگراج اور اس کی بیوی کو گوا پولس نے ایک چوری کیس میں گرفتار کیا تھا۔ اس سے قبل اگست کے مہینے میں یہ کیرلا پولس کے ہاتھوں سے چھوٹ کر اس وقت فرار ہوگیا تھاجب پولس ایک کیس کی چھان بین کے لیے ترشور سے اُڈپی لارہی تھی۔ فرار ہونے کے بعد یہ گوا میں ایک کمرہ کرایہ پر لے کر رہائش اختیار کئے ہوئے تھا، اس وقفہ کے دوران گوا میں ایک چوری کی واردات میں ملوث ہونے کی وجہ سے گوا پولس نے اس کو دھرلیا ہے،۔ ناگرا ج پر کرناٹکا، گوا ، اورریاستِ کیرلا میں جملہ 25سے زائد ، قتل، ڈاکہ اور چوری کے کیس درج ہیں۔اُڈپی ضلع عدالت نے ناگراج کو عدالتی حراست میں دے دیا ہے۔ 

Rowdy Nagaraj11 nov2013  1

پولس افسران کی جانب سے مقامی باشندے پر حملہ : نوجوان زخمی 

پتور 11نومبر (فکروخبرنیوز ) رات دیر گئے گھر کے قریب واقع ایک بیٹھک پر بیٹھے فرد کوپولس کی جانب سے ظلم کا نشانہ بنائے جانے کی واردات پتور کے باہری علاقے کیپلو میں پیش آئی ہے۔ اطلاع کے مطابق کیپلو دیہات کا مقیم ہیما چندرا (26) یہاں پتور کے سرکاری اسپتال میں زیرِ علاج ہے اس نے واقعہ کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بیان دیا ہے کہ گذشتہ رات قریب 11بجے گھر کے قریب موجود ایک بیٹھک پرپڑوسی یوگیش اورجناردھن کے ساتھ گپ شپ کرتے ہوئے بیٹھا تھا کہ اچانک جیپ پر سوار گشتی پولس وہاں پہنچ گئی، اور یہاں موجود افراد کو بھگانے لگے، مجھے پیر میں چوٹ ہونے کی وجہ سے تیزی سے چل نہ سکا تو اسی کو وجہ بنا کر پولس نے اپنی لاٹھی سے خوب پیٹا ہے۔ مزدوری کے دوران پیر میں جہاں چوٹ پہنچی تھی پولس نے اسی کو نشانہ بناکر ظلم ڈھایا ہے۔ اس طرح کا الزام زخمی چندرا کی جانب سے گشتی پولس پر لگایا گیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا