English   /   Kannada   /   Nawayathi

باپ کو قتل کرنے والے بیٹے نے خودکشی کرلی

share with us

ہلاکت کی چھان بین کرنے اور لاش کے پوسٹ مارٹم کے بعد پولس نے اس کو قتل معاملہ سمجھ کر تحقیقات کرنے لگے تو پولس نے سراغ لگایا کہ بیٹا اور مہلوک شخص کی بیوی نے مل کر اس کی شراب نوشی سے تنگ آکر گلا گھونٹ کر قتل کردیاتھا۔ا س الزام میں عورت نلنی کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ماں کی گرفتاری کی خبر سنتے ہی بیٹے پرشانت نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی ہے۔ ہری یڈکا پولس تھانے میں معاملہ درج کرلیا گیاہے۔ 

محبت کے نام پر نابالغ لڑکی کے ساتھ زیادتی :رگھو نامی ملزم کے خلاف معاملہ درج 

کارکلا10نومبر (فکروخبرنیوز ) کارکلا ٹاؤن پولس تھانے میں رگھو نامی ایک شخص کے خلاف نا بالغ لڑکے ساتھ زیادتی کئے جانے کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ اطلاع کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ آٹھویں جماعت میں زیرِ تعلیم طالبہ کو بہلا پھسلا کر اسی مہینے کے چھ تاریخ کو منگلور کے مختلف ہوٹلوں میں رہائش اختیار کرتے ہوئے اس کے ساتھ زیادتی کی تھی شہر کے مختلف حصوں میں لے جاکر اس کے ساتھ زیادتی کرنے کے بعد بروز جمعہ کارکلا کے بس اڈے پر تنہا چھوڑ جانے کا الزام لگایا گیا ہے۔ طالبہ اور ملزم رگھو کا تعلق کارکلا کے پلی نامی علاقے میں پیش آئی ہے۔ طالبہ نے ڈر کے مارے 9نومبر تک گھروالوں کو اس بات کی اطلاع نہیں دی۔ لیکن والدین کی جانب سے بار بار اصرار کئے جانے پر اس نے اپنے پڑوس میں واقع رگھو نامی شخص پر الزام لگایا کہ اس کے ساتھ اس نے زبردستی کی تھی، پولس نے طالبہ کو میڈیکل چیک اپ روانہ کرنے کے بعد ملزم کی تلاش کررہی ہے۔ 

سرکاری اور نجی کالج طلباء کے مابین جھڑپ 

بنٹوال10نومبر (فکروخبرنیوز ) تعلقہ کے دو الگ الگ کالج طلباء کے مابین چھوٹی سے بات کو لے کر گھمسان کی جھڑپ ہونے کی واردات بروز سنیچر بی سی روڈ میں پیش آئی ہے۔ یہ جھڑپ بنٹوالی ودیا گری ایس وی ایس اور گوڈنا بلی نامی علاقے کے سرکاری پی یو کالج طلباء کے مابین پیش آئی ہے۔ موقع واردات پرا چانک پولس افسران نے پہنچ کر حالات کو قابو میں کرلیا ہے۔سرکار ی کالج میں زیرِ تعلیم مانی اور اس کاایک مسلم دوست بس میں سفر کررہے تھے کہ ایس وی ایس کالج سے تعلق رکھنے والے کچھ طلباء بے وجہ ان سے جھگڑا کرتے ہوئے دھمکی دینے لگے۔ سنیچر کی صبح ایس وی ایس کے طلباء اسی بات کو بہانہ بنا کر سرکاری کالج کے طلباء پر حملہ کرنے کے لیے گھات لگائے بیٹھے تھے، یہ بات کالج پرنسپال کو جب پتہ چلی تو انہوں نے راضی برضا پر معاملہ حل کرلیا تھا۔ مگراسی دوپہر کو ضدی طلباء ایک بار پھر آپس میں گتھم گتھا ہوتے ہوئے ماحول میں کشیدگی بڑھانے لگے۔ پولس کو خبر ملتے ہی پولس فوری موقع واردات پر پہنچ کر حالات میں قابو کرلیا۔ مسلم طلباء کے ساتھ زبردستی چھیڑخانی کرتے ہوئے ماحول میں کشیدگی لانے کی کوشش کی جارہی ہے اس طرح عوام نے الزام لگایا ہے۔ 

مرڈیشور : شاہین مخدوم نے ضیاء ونلی اور آر ایس اے نے کٹاویرا کو دی شکست 

بھٹکل /مرڈیشور(فکروخبرنیوز) مرڈیشور میں چل رہے شاہین ٹرافی لیدر بال ٹورنامنٹ میں آج صبح کا میچ شاہین مخدوم اور ضیاء ونلی کمٹہ کے مابین کھیلا گیا جس میں شاہین مخدوم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورس میں سات وکٹوں کے نقصان پر 130رنز بنائے جواب میں میں ضیاء ونلی ، کمٹہ صرف 75 رنز کے مجموعی اسکور پر آل آؤٹ ہوئی ۔ شاہین مخدوم کی طرف سے فاطمی نے ہیٹرک وکٹ لیتے ہوئے 14رن دیا ۔ فاطمی ہی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔ دوپہر کا میچ آرایس اے منکی اور کٹاویرا بھٹکل کے درمیان کھیلا گیا جس میں آرایس اے نے کٹاویرا کو شکست دی ۔ ٹاس ہار کر کٹاویرا نے پہلے بلہ بازی کرتے ہوئے اپنے نووکٹوں کے نقصان پر 161رنز بنائے جس میں کیشو نے صرف 16 بال میں 45رنز اسکور کیے ۔ آر ایس اے کی طرف سے عبدالعلام نے 52گیندوں پر 77رنز بنائے اوراپنے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرانے میں اہم رول ادا کیا اور مین آف دی میچ کے حقدار قرار پائے ۔ 

IMG-20131110-WA0012

 

IMG-20131110-WA0010

IMG-20131110-WA0010

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا