English   /   Kannada   /   Nawayathi

آرڈر ہونے کے باوجود عثمان نگر بس اڈے پر بس نہیں رک رہے ہیں،

share with us

یہ شکایت عثمان نگر کراس کے مقیمین کی ہے۔کے ایس آرٹی سی بس کے مرکزی ادارے کے ڈی سی کی جانب سے اجازت بھی فراہم کی گئی ہے۔ باشندوں کا الزام ہے کہ پرائیویٹ بس والے یہاں سے منگلور یا کنداپور جانے والے مسافروں کے لیے بس روکنے سے پہلے بس روک دیتے ہیں اور واپسی میں وعدہ کرنے کے باوجود عثمان نگر کے بجائے بس اڈے پر چھوڑ دیتے ہیں، پہلے نشاط نرسنگ ہوم کے پاس تو بس رکوایا کرتے تھے اب یہاں بھی روکنے سے بس والے منع کررہے ہیں، کچھ نجی بس والوں کی من مانی کی شکایت کرتے ہوئے باشندوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری بس ہائی اتھاریٹی اس سلسلہ میں سنجیدگی سے کوئی فیصلہ لیتے ہوئے ایسے بس مالکان کے خلاف قانونی کارہ جوئی کریں اور عوام کو راحت فراہم کریں ۔ 

24bkl1 4

20نومبرسے بھٹکل میں کراولی اُتسو 
بڑے پیمانے پر منائے جانے کے لئے تیاریاں زور وشوروں پر

بھٹکل9نومبر (فکروخبرنیوز ) دیہاتی علاقوں سے تعلق رکھنے والی سماجی ، ثقافتی و تفریحی کھیلوں کو ریاستی و قومی سطح پر پہچان دلانے کی نیت سے امسال اُترکنڑا ضلع میں پورے زوروں شوروں سے کراولی اُتسو منایا جارہا ہے، اسی سلسلہ میں بھٹکل و ہوناور تعلقہ سطح کا کراولی اُتسو بھٹکل میں بڑے پیمانے پر منعقد کئے جانے کی پوری تیاریاں کی جارہی ہیں ، اس بات کی اطلاع بھٹکل شہر کے اے سی کرما راؤ نے دی ہے۔ تحصیلد اردفتر میں بلائے پریس کانفرنس میں نامہ نگاروں کو کروالی اُتسو کے سلسلہ تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہاکہ ضلعی سطح کے سرکاری افسران، سیاسی لیڈران اور دیگر مختلف تنظیموں کے ذمہدارن کے موجودگی میں اُتسو تقریب کے انعقاد کا نظام تیار کیا گیا ہے۔ اس اُتسو میں 15سال سے اندر لڑکے و لڑکیوں کے لیے ، رنگولی، پائنٹنگ،پکوان مقابلہ، مہندی ڈیژائن والی بال اور رسہ کشی وغیرہ کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے۔20نومبرکودن میں یہ مقابلے منعقد ہوں گے، جب کہ شام کے چھ بجے کے بعد سماجی و ثقافتی پروگرام پیش کئے جائیں گے۔ اور ساڑھے نوبجے کے بعد ممکری اور جادو وغیرہ کے پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔ جو لوگ اس کھیلوں میں شرکت کرنا چاہتے ہیں وہ لوگ پرکاش شرالی کے موبائل نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں،9448182571، پریس کانفرنس میں تحصیلد دار جی ایم بورکر، ہوناورتحصیلدار ہیچ کے ناناوٹی وغیرہ موجود تھے،

02-pigmi-collectosr-meeting-9-november-2013

شاہین چیمپئن ٹرافی کے پہلے میچ میں اسلامیہ مرڈیشورکو جیت 
دوسرے میچ میں الہلال بھٹکل ٹیم کو ہار کا سامنا 

بھٹکل 9؍ نومبر (فکروخبرنیوز) آج سے بھٹکل کے مضافاتی علاقے مرڈیشور میں علاقائی ٹیم شاہین کی جانب سے 20-20کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز کیا گیا۔لیدر کرکٹ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ ینگ اسٹار اور اسلامیہ کے درمیان کھیلا گیا جس میں اسلامیہ نے جیت درج کی ۔ ینگ اسٹار نے پہلے بلے بازی بازی کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو 114رنوں کا ہدف دیا جس کو اسلامیہ مرڈیشور نے بآسانی پورا کرتے ہوئے جیت حاصل کی۔ اسلامیہ کی طرف سے معاذ نے بہترین گیندبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ وکٹ حاصل کئے جبکہ مناف نے ہیٹرک وکٹ لیتے ہوئے مخالف ٹیم کی بلہ بازی کی کمر توڑدی ۔ دوپہر کا میچ الہلال اور اسفا کے مابین کھیلا گیا تھا جس میں الہلال کو اسفا نے شکست دی ۔ نہا ل نے تین وکٹ لیے جبکہ عبدالواحد نے 44گیندوں میں 89 رنز بنائے ۔ 

02Shaheen-murdeshwar-champ-9-nov

پولس تھانے میں بچے کی اغوائی کا معاملہ درج 

بھٹکل 9نومبر (فکروخبرنیوز ) ایک نابالغ لڑکے کو بہلا،پھسلا کر اغوا کرلئے جانے کی شکایت یہاں بھٹکل پولس تھانے میں درج کی گئی ہے۔ یہاں پولس تھانے میں درج کردہ شکایت نامے کے مطابق شہر کے مین روڈ ممبئی بازار کے مقیم شرف الدین انصاری(14) نامی لڑکے کو کچھ لوگوں نے بہلا پھسلاکر اغوا کیا ہے یہ شکایت بچے کے والد شمس الدین انصاری نے درج کرائی ہے اور انجان لوگوں پر اغوا کئے جانے کا الزام لگایا ہے، معاملہ درج ہے چھان بین جاری ہے۔

NEWS PHOTO

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا