English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل’’ناگ بنا‘‘ جگہ پر سرکار چہاردیواری تعمیر کرے گی، کوئی مخصوص قوم نہیں: دیش پانڈے

share with us

اور چہار دیواری (کٹا ) تعمیر کرنا چاہتے ہیں، مگرا س بات کو لے کر مجلس اصلاح و تنظیم میں بے چینی پائی جارہی تھی۔ آج یہاں شہر بھٹکل پہنچے نگراں کار وزیر جناب دیش پانڈے سے آئی بی میں ملاقات کرتے ہوئے ان کے سامنے اس مسئلہ کو رکھا۔ اس موقع پر موصوف وزیر نے سرکاری افسران اور تحصیلدار سے جگہ کے بارے میں تفصیلات لینے کے بعد کہا کہ یہ سرکاری جگہ ہے یہاں کسی مخصوص قوم کو چہار دیواری تعمیر کرنے کی اجازت نہیں البتہ اس جگہ کی حفاظت کے لیے سرکار اپنی نگرانی میں تعمیرات کا کام کراسکتی ہے ، انہوں نے پوجا، ہوما وغیرہ کے بارے میں بتایا چونکہ یہ جگہ لوگوں کے عقیدت سے جڑی ہوئی ہے اور پھر سرکاری ریکارڈ میں بھی اس جگہ کا نام ’’ناگ دیوتا‘‘ سے موسوم ہے تو عقیدے کے مطابق وہ اس جگہ کی صفائی کرنا چاہتے ہیں اور ہوما (پوجا) کرکے یہ کارروائی مکمل ہوجائے گی ۔اس پر کچھ اعتراض کی تصویر سامنے آنے پر وزیر موصوف نے کہا کہ میں سیکولر ہوں اور گذشتہ پچاس سالوں سے بھٹکل آنا جانا ہے ، اسی لئے مجھے ہر مذہب کا آدمی چاہئے ، مندر ، مسجد ،اور گرجا گر ہر چیز چاہئے، کوئی اگر درخت کے پاس پوجا کرنا چاہتا ہے تو کسی کو تکلیف نہیں ہونی چاہئے ۔ وزیرِ موصوف نے اس موقع پر تحصیلدار کو فیصلہ سنایا کہ تعمیرات کی کسی کو اجازت نہ دیں کیوں کہ یہ سرکاری جگہ ہے البتہ کوئی پوجا پاٹ کچھ دیر کے لئے کرتا ہے تو اس کی اجازت دی جاسکتی ہے ۔ 

11-vrv deshpande-meet-to-tanzeem-member-31-october-2013

05-vrv deshpande-meet-to-tanzeem-member-31-october-2013

مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل 

اطلاع برائے دستوری ترمیمات 

مجلسِ اصلاح وتنظیم کے اراکین کو اطلاع دی جاتی ہے کہ تنظیم کے موجودہ دستور میں حسبِ ضرورت ترمیمات کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔ لہذا موجودہ دستور میں کسی ترمیم ، تنسیخ یا اضافہ کے سلسلہ میں آپ کوئی رائے یا تجویز پیش کرنا چاہتے ہوں تو اپنی سفارشات تحریری طور پر کنوینر دستوری کمیٹی کے نام مندرجہ ذیل پتہ پر ارسال فرمائیں ۔ 
ہم قوی امید رکھتے ہیں کہ آپ اس عمل کو بہتر طریقہ پر انجام دینے کی خاطر مفید آراء سے نوازتے ہوئے مشکور فرمائیں گے ۔ 
تجاویز وسفارشات موصول ہونے کی آخری تاریخ 20 ؍ نومبر 2013 ؁ء 

ایم جے عبدالرقیب ندوی 
کنوینر دستوری ترمیم کمیٹی 
مجلسِ اصلاح وتنظیم ، صدیق اسٹریٹ ، بھٹکل 581320

 

سڑک حادثے میں کنداپور کا جرنلسٹ ہلاک 

کنداپور 31اکتوبر (فکروخبر نیوز )شہر کے واکواڑی نامی علاقے میں پیش آئے بائیک اور بس تصادم میں کنداپور سے تعلق رکھنے والے جرنلسٹ کے ہلاک ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے،۔ اطلاع کے مطابق بس بولور دیہات سے کنداپورشہر کی جانب آرہی تھی اور مہلوک جرنسلسٹ بولور کی جانب جارہا تھا کہ یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ مہلوک کی شناخت واکواڈی، ہوونا کیرے اسٹریٹ کے مقیم وشنو شیٹی گار کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ وشنو یہاں ایک مقامی اخبار کا صحافی تھا۔ بس کنڈکٹر اور ڈرائیور حادثے کے بعد موقع واردات سے فرار ہوگئے تھے۔ کنداپور ڈی وائی ایس پی ، سی بی پاٹل، انسپکٹر دیواکرپی، موقع واردات کا معائنہ کرنے کے بعد کیس درج کرلیا ۔ کنداپور پولس تھانے میں مقدمہ درج ہے ۔

vishnu-1

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا