English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوپی میں اقلیت نشانہ پر ، بدقسمتی سے عدلیہ بھی خاموش تماشائی : محبوبہ مفتی

share with us

سرینگر:12جون 2022 (فکروخبرنیوز/ذرائع) پیپپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر اور سابق وزیر اعلی محبوبہ نے کہا کہ اترپریش کے وزیر اعلی یوگی آدیتہ ناتھ ایک "کنگارو کورٹ " کی صدارت کر رہے ہیں جہاں اقلیتوں کو مسلسل نشانہ بنا کر مستقل بنیادوں پر بلڈوزر چلائے جاتے ہیں۔

محبوبہ مفتی نے یہ تبصرہ اپنے ٹویٹ پیغام میں اس وقت کیا جب ہفتے کے روز اترپردیش میں کثیر المنزلہ عمارت کو منہدم کر دیا گیا جو کہ مبینہ کلیدی ملزم کے ایک قریبی ساتھی کی بتائی جا رہی ہے جس پر الزم ہے کہ اس نے ہی گذشتہ ہفتے شہر پرتشدد حالات پیدا کرنے میں اہم رول ادا کیا۔

محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ بدقمستی سے عدلیہ خاموش تماشائی کے طور گھروں کی مسماری اور انسانی زندگیوں کو برباد ہوتے ہوئے دیکھ رہی ہے۔ محبوبہ مفتی نے اپنے ٹویٹ میں طنزیہ انداز میں کہا کہ کیا یہاں بھی مرکزی سرکاری کو درست کرنے کے لیے بین الاقوامی غصے کا انتظار کرنے پڑے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا