English   /   Kannada   /   Nawayathi

کلام ایسے پڑھا جائے کہ سننے والا عشقِ الٰہی سے جھوم اُٹھے: مولانا عبدالباری ندوی

share with us

۔ان خیالات کااظہار مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا عبدالباری ندوی نے کیا ۔ وہ کل رات جامعہ اسلامیہ جامعہ آ باد میں منعقد ہونے والے حمدیہ مسابقہ میں اپنے صدارتی کلمات پیش کرتے ہوئے طلبہ کو اپنے مفید نصائح سے نواز رہے تھے ۔ مولانا نے کئی ساری مثالیں دیتے ہوئے کہا کہ کلام اس طرح پڑھاجائے کہ سامعین غیر اختیاری طور پر جھومنے لگے اور ایک عجیب سی کیفیت ان پر طاری ہو۔ موصوف نے جہاں طلباء کی محنت وشوق کی تعریف کی وہیں کچھ خامیوں کا تذکرہ بھی کرتے ہوئے نصیحت کی آئندہ کے پروگراموں میں ان کی تلافی ہو ۔ مولانا موصوف کے علاوہ بھٹکل ہی کے ایک شاعر جناب مولانا شاہین قمرؔ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اشعار کو زبانی یاد کرنے پر زور دیا اور کہا کہ اس بہانے آپ کے خیالوں میں اشعار کا ایک ذخیرہ جمع ہوجائے گا ۔ واضح رہے کہ یہ مسابقہ صرف طلباء جامعہ کے مابین منعقد کیا گیا تھا اور اس کو علیاء اور سفلی دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ۔ ہر گروپ میں دس دس طلباء نے حصہ لیتے ہوئے اپنی قسمت آزمائی ۔اول ، دوم اور سوم آنے والوں کو انعامات سے نوازا گیا جس کی تفصیلات کچھ اس طرح ہے ۔ 
علیا میں اول آنے والے : عبداللہ دانش اٹل ،دوم آنے والے : حماد رکن الدین ،سوم آنے والے : جعفر صادق کندنگوڑا ......سفلی میں اول آنے والے : عبداللہ برماور ،دوم آنے والے : زفیف شنگیری ،سوم آنے والے : تعظیم علی اسٹیج پر جامعہ اسلامیہ کے رکن عاملہ مولانا طلحہ رکن الدین ندوی بھی موجود تھے ۔ مولانا خلیل الرحمن منیری کی دعائیہ کلمات پر اس جلسہ کا اختتام ہوا ۔

29-jamia-hamdia-muqabila-26-october-2013

71-jamia-hamdia-muqabila-26-october-2013

69-jamia-hamdia-muqabila-26-october-2013

70-jamia-hamdia-muqabila-26-october-2013

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا