English   /   Kannada   /   Nawayathi

ساحلی علاقوں میں سنگھ پریوار کی جانب سے زبردستی خوف پیدا کرنے کی کوشش

share with us

ایسے میں سرکار اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے سنگھ پریوار کو کھلم کھلا تیز دھار ہتھیار(تلواروں) نمائش کرتے ہوئے مارچ کرنے کی اجازت دی گئی ہے، جس کی بنا پر پولس انتظامیہ کو اس وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے کہ وہ قانون کے خلاف اور پھر آر ایس ایس زبردستی عیدالاضحیٰ کے موقع پر اس طرح کا مارچ انعقاد کرکے ماحول میں خوف وہراس کا زہر گھولنا چاہ رہی ہے۔ بچپے کے اس حالیہ سنگھ پریوار کے مارچ پر کچھ مسلم تنظیموں نے سخت اعتراض جتاتے ہوئے پولس تھانے میں کیس درج کرایا ہے۔یہ بات الگ ہے کہ تیز دھار ہتھیاروں کو نمائش اس طرح بازاروں میںآئینِ ہند کے مطابق جرم میں آتا ہے یا نہیں، لیکن ماحول میں کشیدگی کی نیت سے اور ہندو مسلم تہوار ایک ساتھ ہونے کی وجہ سے ایسے نازک حالات میں اس طرح کے مارچ اور ہتھیارات کی نمائش ماحول پر اثرانداز ہوسکتی ہے یہ پولس اور ضلع انتظامیہ کو ضرور سوچنا ہوگا۔ 

خاطیوں کو گرفتار کیا گیا تو ہندو جاگر ن کے کارکنان راستے پر اُتر آئے 
احتجاج کے نام پر پر امن ماحول میں کشیدگی پیدا کرنے کی ناکام کوشش

ہوناور 16اکتوبر(فکروخبرنیوز ) خاطیوں کو گرفتار کرنے اور ایک عورت پر حملہ کے الزام میں گرفتار کئے گئے ملزموں کی گرفتاری کے خلاف آج ہوناور میں ہندوجاگرن ویدکوں کے کارکنان نے بند کا اعلان کرتے ہوئے خوب ہنگامہ مچائے جانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے، کاروار سے شائع ہونے والے ایک کنڑا خبار کے مختصر تفصیلات کے مطابق تین دن قبل ہندو جاگرن ویدکے کے کارکنان عادت سے مجبو ر خودساختہ پولس گری پر اُترآئی تھی اور ایک عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والی خاتون کو اپنے ظلم کا نشانہ اس لئے بنایا تھاکہ وہ کسی کو زبردستی تبدیل�ئ مذہب پر مجبو کرررہی ہے، حملے کے بعد متاثرہ خاتون بارہ افراد کے خلاف پولس تھانے میں کیس درج کروایا تھا، جس پر کارورائی کرتے ہوئے پولس نے خاطیوں کو دھر لیا۔ اسی بات پر مشتعل ہندو جاگر ن ویدکے نے آج ہوناور بند کا اعلان کرنے کے بعد پر امن ماحول میں بھنگ پیدا کردیا ہے، راہ گزرتے عوام اور ٹرافک میں پرزور خلل پڑرہا ہے ،پولس نے احتجایوں کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کا سہار ا لیا ۔ جب کہ ابھی بھی ہوناور و مضافات کے علاقوں میں کشیدگی کے آثار پائے جارہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا