English   /   Kannada   /   Nawayathi

قربانی محض اللہ کی رضا کے لیے ہو: مولانا عبدالاحد ندوی (مزید خبریں)

share with us

ان خیالات کا اظہار مولانا عبدالاحد ندوی نے کیا ۔ وہ کل رات مسجد معمور میں عشرہ ذی الحجہ اور قربانی کے موضوع پر مسلم یوتھ فیڈریشن کی جانب سے منعقدہ پروگرام سے خطاب کررہے تھے ۔ مولانا موصوف نے کہا کہ ہرشخص اس بات کی کوشش کرے کہ وہ اس کی طرف سے قربانی ہو لیکن اگر پورے جانور کی قربانی کرنے کی استطاعت نہ ہو تو اجتماعی قربانی میں اپنا حصہ لے کر گھر والوں کو ثواب میں شریک کریں ۔ مولانا نے مزید کہا کہ قربانی صرف اللہ کے لیے کرے اور یہ عمل نام ونمود اور بطورِ ریا کے نہ ہو ۔مولانا موصوف نے اخلاصِ نیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے قربانی کے جانوروں کے احترام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ شعائر میں سے ہے اور اس کا احترام ضروری ہے مولانا نے یوم عرفہ کے روزہ کی فضیلت اور اس کی ترغیب بھی دی ۔ فیڈریشن کے جنرل سکریٹری مولانا محمد عرفان ایس ایم ندوی نے فضائل عشرۂ ذی الحجہ اور حج کے فضائل بیا ن کئے اور قربانی کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی ۔ جلسہ کی صدارت کررہے مولانا ارشاد نائیطے ندوی نے معاشرے کے مختلف پہلوؤں پر اظہارِ خیالات کیا اور کہا کہ اس عظیم نعمت کی قدر کریں ۔ جناب عمران لنکا نے قانون کے سلسلہ میں ضروری معلومات دی ۔ واضح رہے کہ جلسہ کا آغاز عبدالمعزایس جے کی تلاوت سے ہوا ۔

نابالغہ کے ساتھ زیادتی کے الزام میں 29سالہ نوجوان گرفتار 

کاسرکوڈ 13؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) ایک نابالغہ کو آٹو رکشہ میں اغوا کرنے کے بعد اس کے ساتھ زیادتی کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتا کیا گیا ہے ۔ گرفتار شدہ شخص کی شناخت عبدالقادر مقیم ودھیا نگر کاسرکوڈ ضلع کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ ملزم پر الزام ہے کہ آٹھویں کلاس میں پڑھنے والی طالبہ کو رکشہ میں بٹھاکر اپنے گھر لے گیا جبکہ وہ اسکول سے اپنے گھر لوٹ رہی تھی گھر لے جانے کے بعد اپنی بیوی کی غیر موجودگی میں اس کے ساتھ زیادتی کی ۔ اس معاملہ میں عبدالقادر کے دوست اندونہی نامی شخص کے خلا ف بھی کیس درج کرلیا ہے۔

الجبیل میں پیش آئے سڑک حادثے میں منگلور کا ایک شخص ہلاک 

منگلور 13؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) شہر کے کائی کمبا علاقہ سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان سعودی عربیہ کے الجبیل میں سنیچر کی صبح پیش آئے سڑک حادثہ میں جاں بحق ہوگیاہے ۔ جاں بحق ہونے والے کی شناخت عمر فاروق مقیم بچپے ، کائی کمبا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب عمر فاروق اپنے دوست ابراہیم عرف اِبّا کے ساتھ بذریعہ کار اپنی کمپنی جارہا تھا ۔ کار بے قابو ہوکرراستے کے بغل میں موجود ایک کھمبے سے ٹکراگئی ۔ فاروق موقع واردات پر ہی چل بسا جبکہ اس کا دوست المنا جنرل اسپتال میں زیر علاج ہے ۔ 

jubail accident13oct13 dis

بیٹی کے ساتھ زیادتی کرنے والے باپ کو بیس سال کی سزا 

منجیشور 13؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) سات سالہ بچی کے ساتھ دوسال تک اپنی ہوس کا نشانہ بنانے والے باپ کو منجیری ضلع سیشن عدالت نے بیس سال کی سخت سزا او رپندرہ ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق مزدوری کرنے والا دورے سوامی(47) مایریمّن کوری نامی علاقہ کا مقیم شخص ذہنی بیمار رہنے والی اپنی بیوی کے ساتھ موجود سات سالہ بچی کو اپنی ہوس کا شکار بناتا رہا ۔ آغاز میں بچی نے خاموشی اختیار کی مگر گذرتے ایام کے ساتھ ظلم وزیادتی میں اضافہ ہوا توبچی نے پڑوسی کے ایک عورت کو اس بات کی اطلاع کردی ۔ پڑوسی نے اس کی اطلاع پولیس کو دی جس کی بناء پر پولیس کی جانب سے کی گئی تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ سال 2010سے 2012 تک لڑکی کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے ۔ اسی کے مطابق پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا تھا جہاں ملزم کو مذکورہ بالا سزا سنائی گئی ہے ۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا